کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا 9واں دور شروع کرے گی


چار ریاستوں کی 26کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی جائے گی

Posted On: 18 DEC 2023 2:54PM by PIB Delhi

توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے لیے کوئلے کی وزارت 20دسمبر 2023 کو کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا 9واں دورشروع کرتے ہوئے ایک اور اہم قدم اٹھائے گی۔کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرلہاد جوشی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر موجو د ہوں گے اور ریلوے ، کوئلے اور کانکنی کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اس موقع پر مہمان ذی وقار ہوں گے۔

کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے 9ویں دور سے کوئلے کے شعبے میں نجی کمپنیوں کی زیادہ شرکت میں اضافہ ہوگا، مسابقت کو فروغ ملے گا، کام کی صلاحیت ، اختراع میں اضافہ ہوگا اور اس سے پائیدار ترقی میں تعاون ملے گا۔اس پہل سے کوئلے کے پروڈکشن میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہوگی اور کیپٹو اور کمرشیل کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی ترسیل میں اضافہ ہوگا۔

سال 2014 سے وزارت کی اصلاحات اور کوئلے کے شعبے میں کامیابیاں ، کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافے ، درآمدات پر انحصار میں کمی لانے اور ملک کو کوئلے کے شعبے میں خود کفیل بنانے پر مرکوز رہی ہے۔وزارت کے ذریعے یہ اہم اقدام کئے جانے سے کوئلے کی دانشمندانہ اصلاحات کے ذریعے ملک کے توانائی کے شعبے کی تشکیل کے لیے وزارت کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔گزشتہ کامیاب نیلامیوں کو دیکھتے ہوئے کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے 9ویں دور سے اس شعبے کو آگے بڑھانے کےلیے وزارت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

آنے والے دور میں مجموعی طورپر 26کوئلے کی کانیں پیش کی جائیں گی، جن میں  تین کانیں سی ایم(ایس پی)ایکٹ 2015 کے تحت اور 23 کانیں ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے تحت شامل ہیں۔ان میں 7کوئلے کی کانوں کی مکمل تلاش کی جاچکی ہے، جبکہ 19کی جزوی تلاش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5پانچ کوئلے کی کانیں کمرشیل کوئلے کے 7ویں دور کی دوسری کوشش کے تحت پیش کی جارہی ہیں، جن میں 4سی ایم ایس پی کوئلے کی کانیں اور ایک ایم ایم ڈی آر کوئلے کی کان شامل ہیں۔ان میں چار کی مکمل کی تلاش کی جاچکی ہے اور ایک کی جزوی تلاش کی گئی ہے۔

پیش کی جانے والی کانوں کی ریاست وار تفصیل درج ذیل ہے:

 

ریاست

کانوں کی کل تعداد

ذیل کے تحت کانیں

کوئلے کی قسم

تلاشی کی صورتحال

سی ایم(ایس پی) ایکٹ 2015

ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957

کوکنگ

غیر کوکنگ

لگنائٹ

مکمل طور پر تلاش کی گئی

جزوی طور پر تلاش کی گئی

چھتیس گڑھ

8

2

6

0

8

0

3

5

جھارکھنڈ

5

0

5

5

0

0

0

5

مدھیہ پردیش

12

1

11

1

11

0

3

9

تلنگانہ

1

0

1

0

1

0

1

0

کل

26

3

23

6

20

0

7

19

 

گزشتہ کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے برعکس، کوئلے کی فروخت یا استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ خاص طور پر اہلیت کے معیار کو ختم کر دیا گیا ہے، شرکت کے لیے کسی بھی تکنیکی یا مالی پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مطلع شدہ قیمت سے نیشنل کول انڈیکس میں ایک اسٹریٹیجک تبدیلی شفافیت اور انصاف کو یقینی بناتی ہے، جس سے مارکیٹ پر مبنی قیمتوں کا تعین کرنے کا طریقہ کار قائم ہوتا ہے۔ معدنی قوانین میں ترمیم کوئلے کے شعبے کو کھولنے، سرکاری اور نجی دونوں شعبے کی کمپنیوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے اور اپنے استعمال اور فروخت سمیت مختلف مقاصد کے لیے نیلامی کی اجازت دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے، کوئلہ کی وزارت نے ایک سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم ( ایس ڈبلیو سی ایس)پورٹل کا تصور پیش کیا ہے، تاکہ کوئلے کی کانوں کے جلدکام کاج شروع کرنے کے لیے مختلف کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا جا سکے، جس کے نتیجے میں ملک میں ایک سنگل گیٹ وے کے ذریعے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔یہ اصلاحات کوئلے کے شعبے میں ترقی اور لچک کے ستون کے طور پر کام کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ آئندہ کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی میں تعاون کرنے  کی صلاحیت موجود ہے۔ وزارت توانائی کے شعبے میں ترقی اور اختراع کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرلہاد جوشی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر موجو د ہوں گے اور ریلوے ، کوئلے اور کانکنی کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اس موقع پر مہمان ذی وقار ہوں گے۔

 کانوں، نیلامی کی شرائط، مقررہ وقت اور مزید کے بارے میں تفصیلی معلومات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیلامی فیصد ریونیو شیئر ماڈل کی بنیاد پر ایک شفاف عمل کے ذریعے آن لائن کی جائے گی۔

************

 

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.2580


(Release ID: 1987777) Visitor Counter : 81