وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کی


آسام سے استفادہ کنندہ نے وزیراعظم کو کامیابی کی داستان سنائی

کلیانی راجبونگشی نے سماجی خدمت کے تئیں اپنے جوش  وجذبہ سے وزیر اعظم کو متاثر کیا

مرکزی وزیر سربانند سونووال اور کرن رجیجو نے آسام سے وزیر اعظم کے پروگرام کی لائیو اسکریننگ دیکھی

Posted On: 16 DEC 2023 7:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے مستفیدین سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ اس یاترا کے دوران یہ اس طرح کی تیسری بات چیت تھی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اپنے ایک ماہ کے سفر میں وی بی ایس وائی ہزاروں گاؤوں کے ساتھ ساتھ 1500 شہروں تک پہنچی ہے جن میں چھوٹے شہر اور قصبے شامل ہیں۔

وی بی ایس وائی کے سفر سے جڑتے ہوئے، وزیر اعظم نے دیہی علاقوں کے لوگوں سے بات چیت کی جہاں انہوں نے پی ایم کسان سمان ندھی، قدرتی کھیتی، دیہی معیشت کے پہلوؤں اور ہندوستان کے گاؤں کو ترقی یافتہ بنانے کے بارے میں بات کی۔ آج کے پروگرام میں شہری علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کی شمولیت کو واضح کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج کی توجہ شہری ترقی پر مرکوز رہے گی۔

آسام سمیت ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mi6OW8.png

نون متی، گوہاٹی کی فیض حاصل کرنے والی محترمہ کلیانی راجبونگشی نے وزیر اعظم کو اپنے تجربہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سرکاری اسکیموں جیسے ڈی اےوائی- این یو ایل ایم، پی ایم ایف ایم ای نے ان کی زندگی کو ایک گھریلو خاتون سے خود کفیل خاتون میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت دونوں سے فوائد حاصل کیے اور اپنا سفر شروع کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے 10000 روپئے کے  ریوالونگ فنڈ کے ساتھ ایک مشروم یونٹ سے شروعات کی ، جس کے بعد انہوں نے فوڈ پروسیسنگ یونٹ کھولا۔ اس کے بعد انہوں نے 200 خواتین کے ساتھ ایریا لیول فیڈریشن قائم کیا۔ اپنے سفر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے علاقے کی دیگر خواتین کو  ایس ایچ جیز میں شامل ہونے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت بینک قرض حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

محترمہ راجبونگشی نے وزیراعظم کو یہ بھی بتایا کہ انہیں پی ایم سواندھی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے فروخت کنندگان کو تعلیم دینے کے لیے ریاست آسام  کا باوقار شہری ایوارڈ ‘آسام گورو ایوارڈ’ ملا ہے۔

جب وزیر اعظم مودی نے وی بی ایس وائی آئی ای سی وین کے بارے میں ان کا تجربہ پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے علاقے کے لوگوں نے جوش و خروش سے اس وین کا خیر مقدم کیا اور اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پی ایم نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ نہ صرف ایس ایچ جی کے ذریعہ اچھا کام کر رہی ہیں بلکہ وہ معاشرے کی مدد بھی کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ ایک عورت کی مثال ہیں  جوخود کفیل ہو کر معاشرے کو فائدہ پہنچارہی ہے۔

اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آسام کے مختلف مقامات پر پروگرام کی لائیو اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mi1R5C7.png

آسام میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، ڈبرو گڑھ ضلع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پر وزیر اعظم کے پروگرام کی لائیو اسکریننگ دیکھنے کے لیے شامل ہوئے۔ جناب سربانند سونووال نے اپنی تقریر میں کہا کہ وی بی ایس وائی کا مقصد اسکیموں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اہل استفادہ کنندگان تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں ملک آج مزید طاقتور ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ‘‘مودی کی گارنٹی’’ آئی ای سی وین کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر  موصوف نے کہا کہ وین اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ملک کے کونے کونے میں ہر استفادہ کنندہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے گزشتہ ساڑھے نو برسوں میں ہر فرد کو بااختیار بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/mi2SWVX.png

ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو بھی گولاگھاٹ سے وزیر اعظم کی بات چیت کی لائیو اسکریننگ میں شامل ہوئے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وکسٹ بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں جا ری ہے جس کا مقصد حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کا مکمل نفاذ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت پر تمام نشانزد استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔

صرف ایک ماہ کے مختصر عرصہ میں، یہ یاترا ملک کی 68,000 گرام پنچایتوں (جی پیز) میں 2.50 کروڑ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ چکی ہے۔ مزید برآں، تقریباً 2 کروڑ افراد نے وکست بھارت سنکلپ لیا ہے اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے 2 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان نے ‘میری کہانی میری زبانی’ پہل کے تحت اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔

 *****

ش ح۔ف ا ۔ف ر

 (U: 2565)


(Release ID: 1987626)
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu