وزارت اطلاعات ونشریات
دہلی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی رفتار تیزہوئی
مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں این ڈی ایم سی سوک سینٹر میں وی بی ایس وائی پروگرام میں حصہ لیا
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے جنوبی دہلی میں وی بی ایس وائی پروگرام میں شرکت کی
مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے چانکیہ پوری میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی قیادت کی
Posted On:
16 DEC 2023 8:02PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کپڑا کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور سابق رکن پارلیمنٹ جناب بائی جینت جئے پانڈا نئی دہلی کے این ڈی ایم سی سوک سینٹر میں آج وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) پروگرام میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے ساتھ جنوبی دہلی میں ایک وی بی ایس وائی پروگرام میں شرکت کی اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی نے چانکیہ پوری میں وی بی ایس وائی پروگرام میں شرکت کی۔

این ڈی ایم سی سوک سنٹر میں، محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کی صدارت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ وی بی ایس وائی سرکاری اسکیموں کو لوگوں تک لے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی گارنٹی کو عام آدمی تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ اس یاترا کا مقصد فلاحی اسکیموں جیسے مدرا یوجنا، پی ایم سواندھی، آیوشمان بھارت، اجولا یوجنا وغیرہ کو مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مودی کی گارنٹی' وین پورے ملک میں سفر کر رہی ہیں اور فلاحی اسکیموں کو لوگوں کے گھروں تک پہنچا رہی ہیں۔

اس موقع پر، شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے جنوبی دہلی میں مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محترم نے یاترا کے مقصد کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ یاترا خود کفیل ہندوستان بنانے کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔‘‘

جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ آئی ای سی وین اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کی اسکیمیں اہل افراد تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کا مقصد اور ہدف اسکیموں کی 100 فیصد کامیابی کو یقینی بنانا ہے، یعنی اسکیموں کا فائدہ ملک کے ہر مستحق تک پہنچانا ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کو حساس بنائے اور ان کی مدد کرے جنہوں نے ابھی تک وزیر اعظم مودی کی طرف سے دی گئی ضمانتوں کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق ملک کے غریبوں کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح 80 کروڑ سے زیادہ لوگ پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مفت راشن کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، 4 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو پختہ مکان مل چکے ہیں۔ جل جیون مشن کے تحت 13 کروڑ گھرانوں کو مفت نل کے پانی کے کنکشن ملے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی نے چانکیہ پوری میں وی بی ایس وائی تقریب میں حکومت ہند کے مختلف فلاحی پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک قومی مشن کی قیادت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ غیر متزلزل جوش و خروش کے ساتھ، محترمہ لیکھی نے پروگرام کے دوران پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے اے وائی)، پوشن ابھیان اور پی ایم اجولا یوجنا جیسے اہم اقدامات کی جوش و خروش سے حمایت کی۔ یہ اجتماعی کوشش جامع ترقی اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے لگن کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے، جو ایک روشن مستقبل کے لیے ان تبدیلی کے اقدامات کے بارے میں وسیع تر شراکت اور سمجھ بوجھ کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر مملکت محترمہ لیکھی نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کے ذریعے چلائے گئے تبدیلی کے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، 'پی ایم مودی کی قیادت میں، گیس سلنڈر، آدھار اپ ڈیٹ، قرض اور بینک اکاؤنٹس جیسی ضروری چیزوں تک لوگوں کے لیے زیادہ رسائی ہو گئی ہے۔' وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انہوں نے زور دے کرکہاکہ، 'مودی کی گارنٹی کے تحت، ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی محروم نہ رہے۔'
کابینہ کے وزیر نے اہم سرکاری اسکیموں جیسے انشورنس اسکیموں اور پنشن اسکیموں کو شامل کرنے کے لیے بحث کو آگے بڑھایا، اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ ان اقدامات کو وی بی ایس وائی کے وسیع تر مشن کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، ان کا مقصد ہر فرد کو اجتماعی فلاح و بہبود اور فعال شرکت کے جذبے کے ساتھ بااختیار بنانا تھا۔ محترمہ لیکھی نے حکومتی اقدامات کے تبدیلی کے اثرات پر بھی زور دیا، خاص طور پر سلنڈر جیسی بنیادی ضروریات کے حصول جیسے عمل کو ہموار کرنے پر۔ تقریب میں موجود حاضرین کو مختلف قسم کے بینک اسٹالز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے، انہوں نے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور ان سود مند اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترمہ لیکھی نے تپ دق (ٹی بی) اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے حاضرین کو وزیر اعظم اور حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی جامع صحت کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں علاج کے لیے غذائی امداد اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ صحت کے فعال اقدامات کی وکالت کرتے ہوئے، انہوں نے ہیلتھ کیمپوں میں شرکت اور صحت کی جانچ اور آگاہی کے لیے انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) وین کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات افراد کو صحت کے علم اور وسائل سے بااختیار بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود کے لیے درکار ہیں۔
محترمہ لیکھی کی موجودگی ان اہم فلاحی پروگراموں کے بارے میں آگاہی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور فروغ دینے میں حکومت کی لگن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے شہری بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کو سراہتے ہوئے، عوامی شراکت اور ان ضروری اقدامات تک رسائی کو یقینی بنانے میں ان کی نمایاں کوششوں کو تسلیم کیا۔
جیسا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا اپنی وسیع رسائی کو جاری رکھے ہوئے ہے، وزیرمملکت لیکھی کی حمایت اس طرح کے نچلی سطح پر اقدامات کے تبدیلی کے اثرات کو واضح کرتی ہے۔ ان کی ثابت قدم حمایت ایک باخبر اور جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے درکار مسلسل عزم پر زور دیتی ہے۔ یہ اجتماعی کوشش ایک زیادہ خوشحال اور مساوی ہندوستان کی طرف ایک راہ ہموار کرتی ہے، جو سب کے لیے روشن مستقبل کی اجتماعی آرزو سے مملو ہے۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 2562 )
(Release ID: 1987607)
Visitor Counter : 107