عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو اپنی نوعیت کی انوکھی پہل اور عام آدمی کی امنگوں کو ان کی دہلیز پر پورا کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے شہری حکومت کے پاس جاتے تھے، اب حکومت ان کی دہلیز پر کھڑی ہے
Posted On:
16 DEC 2023 7:05PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) عام آدمی کی امنگوں کی دہلیز پر تکمیل کرنے کا ایک ذریعہ ہے اور یہ اس ملک کے ہر شہری کی زندگی کو محفوظ بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا نتیجہ ہے۔

وکشت بھارت سنکلپ یاترا کو اپنی نوعیت کی انوکھی پہل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پہلے شہری حکومت کے پاس جاتے تھے۔ اب حکومت ان کی دہلیز پر کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وی بی ایس وائی عام آدمی کے تئیں وزیر اعظم کی حساسیت اور ان لوگوں تک پہنچنے کے ان کے عزم سے پیدا ہوتا ہے جن کی ضروریات ابھی پوری نہیں ہوئی ہیں۔ وزیر موصوف کٹھوعہ ضلع کے بلاک ہیرا نگر کی پنچایت گرہ منڈیاں کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ وی بی ایس وائی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر نے واضح طور پر کہا کہ وی بی ایس وائی کا انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مئی 2014 میں مرکز میں اقتدار میں آنے کے فورا بعد کئی اسکیمیں شروع کیں۔ انھوں نے بتایا کہ جن دھن یوجنا ان پہلی اسکیموں میں سے ایک ہے جس کا افتتاح کیا گیا تھا اور اس وقت کوئی انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کوویڈ وبائی مرض کے دوران کسی کو تکلیف نہیں ہوئی کیونکہ حکومت نے معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کے کھاتوں میں براہ راست رقم منتقل کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا بھی حصہ ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وی بی ایس وائی خدمت کے اس جذبے کا تسلسل ہے اور سماج کے غریب اور پسماندہ طبقوں تک اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی حکومت کی مہم کا تسلسل ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے قبل حکومت نے عوام کی ضروریات کو پورا کیا تھا، اب یہ ان کی امنگوں کو پورا کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت کی اسکیمیں دور دراز پنچایت اور گاؤں تک پہنچ رہی ہیں اور درحقیقت ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر بغیر کسی امتیاز کے قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچ رہی ہیں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے لوک سبھا حلقہ کو صفائی ستھرائی اور زراعت سے متعلق متعدد سرکاری اسکیموں کو حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے حکومت کے مختلف اقدامات اور اسکیموں کے نفاذ میں شاندار کام کرنے والے چند سرپنچوں کو ابھینندن پترا پیش کیا۔
بعد ازاں ڈاکٹر سنگھ نے وی بی ایس وائی کے ایک حصے کے طور پر اس تقریب میں لگائے گئے کئی اسٹالز کا دورہ کیا جہاں مفت ہیلتھ چیک اپ جیسی موقع پر خدمات فراہم جاتی ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2535
(Release ID: 1987286)