وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا ایک مہینہ : تبدیلی کا عمل


حیران کن تعداد ، تاہم یہ اعداد و شمار سے بڑھ کر ہے

وزیر اعظم آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ تیسری گفت و شنید کا اہتمام کریں گے

Posted On: 16 DEC 2023 2:54PM by PIB Delhi

بھارت بھر میں ایک تبدیلی کی تحریک مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ وکست  بھارت سنکلپ یاترا، امید کا ایک متحرک کارواں، تمام ہندوستانیوں کی دہلیز پر انہیں بااختیار بنانے اور ایک روشن مستقبل کا وعدہ لے کر آرہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 15 نومبر کو کھنٹی، جھارکھنڈ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی، وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنا اور اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے "جن بھاگداری" کے جذبے میں ان کی شرکت حاصل کرنا ہے۔ یہ حکومت ہند کا اب تک کی سب سے بڑا رابطہ کاری کی پہل قدمی ہے اور 25 جنوری 2024 تک ملک بھر میں 2.60 لاکھ گرام پنچایتوں اور 4000 سے زائد  شہری مقامی اداروں کا احاطہ کرے گی۔

آج ، وزیر اعظم وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ان مستفیدین سے بات چیت کریں گے جنہوں نے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس یاترا کے دوران یہ اس طرح کی تیسری بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو بھی جھنڈی دکھائیں گے۔

صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں، یاترا ملک کی 68,000 گرام پنچایتوں (جی پیز) میں 2.50 کروڑ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ چکی ہے۔ مزید برآں، تقریباً 2 کروڑ افراد نے وکست بھارت سنکلپ لیا ہے اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے 2 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان نے ’میری کہانی میری زبانی‘ پہل قدمی کے تحت اپنے تجربات ساجھا کیے ہیں۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا محض ایک وعدہ نہیں ، بلکہ ایک ایسا سفر ہے جس  میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔ یہاں چند ایسی حصولیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے  جو اس ترقی کو اجاگر کر رہی ہیں:

مجموعی رپورٹ (16 دسمبر 2023 ؛  دوپہر 1:00 بجے تک)

 

احاطہ شدہ گرام پنچایتیں

68,267

احاطہ شدہ شہری مقامات

1,737

عوامی شرکت

2,54,81,761

’میری کہانی میری زبانی‘ مستفیدین

2,05,31,050

وکست بھارت کا سنکلپ  لینے والے افراد

 

1,96,46,326

 

موقع پر فراہم کی جانے والی خدمات (16 دسمبر 2023 ؛ دوپہر 1:00 بجے تک)

 

ہیلتھ چیک اپ سے لے کر آیوشمان کارڈس جاری کرنے تک، یاترا کی موقع پر فراہم کی گئیں خدمات  اور ان کے اثرات کی ایک جھلک :

صحتی کیمپوں افراد کی جانچ

51,34,322
 

جاری کیے گئے آیوشمان بھارت کارڈ

10,18,367

وہ افراد جن کی سکل سیل  کے لیے  جانچ کی گئی

7,66,287

وہ افراد جن کی تپ دق کے لیے  جانچ کی گئی

35,14,793

بھائی بھارت رضاکار رجسٹریشن

7,61,202

پی ایم اُجّوَلا یوجنا رجسٹریشن

3,26,580

پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا رجسٹریشن

3,67,850

پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا رجسٹریشن

6,52,985

پی ایم سواندھی کیمپ کا دورہ کرنے والے افراد

1,95,734

ڈرون مظاہرے

29,372

سوئل ہیلتھ کارڈ کے مظاہرے

35,455

 

100 فیصد تکمیل (16 دسمبر 2023  ؛ دوپہر 1:00 بجے تک)

گرام پنچایتوں کی تعداد

وکست بھارت سنکلپ یاترا ترقی کے راستے پر سنگ میل حاصل کر رہی ہے، یہاں ان گرام پنچایتوں کی تفصیل دی گئی ہے جنہوں نے 100 فیصد آیوشمان  احاطے ، ہر گھر جل کنکشن، آراضی کے ریکارڈ کو ڈجیٹل شکل دینے اور او ڈی ایف پلس درجے کی حصولیابی کے ساتھ نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے،

 

آیوشمان کارڈ  سیچوریشن

33,713

ہر گھر جل – جل جیون مشن

24,925

آراضی کے ریکارڈس کی 100 فیصد ڈجیٹائزیشن

39,504

او ڈی ایف پلس ماڈل

11,565

 

وکست بھارت سنکلپ یاترا حقیقی معنوں میں اعدادو شمار اور نمبروں سے بالاتر ہے؛ یہ لاتعداد زندگیوں تبدیل کرنے کا ایک مجموعہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G69Y.jpg

 

کٹرا، جموں و کشمیر کے گنیش شرما کی کہانی، مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے مثبت اثرات کی ایک زبردست مثال ہے۔ بدقسمت حادثے کی وجہ سے گنیش کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔ اس نے علاج کی تلاش کی اور دوسری متبادل ادویات کی تلاش کی لیکن یہ کوششیں ناکام ثابت ہوئیں، جس سے گنیش مایوسی کا شکار ہوگیا۔ تاہم آیوشمان بھارت اسکیم کی صورت میں امید کی کرن ابھری۔ آیوشمان کارڈ کے ذریعے، حکومت نے اس کے علاج کے اخراجات کو پورا کیا، جس سے گنیش کو وہ نگہداشت حاصل ہوئی جس کی اسے ضرورت تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DUJA.png

ملک کے ایک اور کونے میں، دیما پور، ناگالینڈ کی خوانچہ فروش ریتا گھوش، اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شامل ترقی پر زور دینا زندگیوں کو بدل رہا ہے۔ روایتی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض تک رسائی میں متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کے کاروبار کو بڑھانے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ تاہم، پی ایم سواندھی کی مدد سے، ریتا ایک قرض حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کی وجہ سے وہ اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کر سکے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0094CJL.png

امید  اور ترقی کی ایسی مزید ترغیباتی داستانیں آپ  https://viksitbharatsankalp.gov.in/ پر سن سکتے ہیں۔

 

اگرچہ گنیش اور ریتا کی کہانیاں منفرد ہیں، وہ ہندوستان بھر میں لاکھوں لوگوں کے تجربات کی بازگشت کرتی ہیں۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا، مبنی بر شمولیت ترقی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ، اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کوئی بھی شہری پیچھے نہ رہے۔ یہ صرف نمبروں کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ تبدیلی کے اثرات کے بارے میں ہے جو صاف پانی پینے والے بچوں کے قہقہوں میں نظر آتا ہے، ایک کسان کا اپنی زمین کے کاغذات پر فخر، اور ایک ماں کی آنکھوں میں امید جو اب اپنے خاندان کے لیے حفظان صحت کا خرچ برداشت کر سکتی ہے۔ وکست بھارت مصروف عمل ہے، یہ محض ایک وعدہ نہیں ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2519



(Release ID: 1987165) Visitor Counter : 100