کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کابینہ نے صنعتی املاک کے حقوق کےشعبہ میں تعاون پر ہندوستان اور اٹلی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کو منظوری دی
Posted On:
15 DEC 2023 7:35PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج جمہوریہ ہند کی وزارت صنعت و تجارت کے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے اور صنعتی املاک کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل – صنعتی املاک کے حقوق کے شعبے میں تعاون پر جمہوریہ اٹلی کی وزارت تجارت اور میڈ ان اٹلی کا اطالوی پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فوائد:
مفاہمت نامہ شرکاء کے درمیان ایک ایسے طریقہ کار کے قیام کو فروغ دے گا جو انہیں اس شعبے سے متعلق آئی پی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے شعبے میں تعاون کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اجازت دیتا ہے۔
پس منظر:
مفاہمت نامہ کا مقصد انٹرپرائزز، خاص طور پر اسٹارٹ اپ اور ایس ایم ای کو قومی اور بین الاقوامی آئی پی آر سسٹم تک رسائی اور ان میں حصہ لینے میں مدد کرنا ہے۔ مفاہمت نامہ آئی پی آر ایپلی کیشن کی پروسیسنگ، آئی پی بیداری کو فروغ دینے، آئی پی آر کمرشلائزیشن اور نفاذ کی حوصلہ افزائی سے متعلق طریقہ کار کو ہموار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
مفاہمت نامے کے تحت سرگرمیاں، اکیلے یا مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے پروگراموں اور تقریبات میں شرکت کے ذریعہ آئی پی آر کے شعبے میں بہترین طریقوں، تجربات اور علم کے تبادلے اور تقسیم کا موقع فراہم کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
2500
(Release ID: 1986914)
Visitor Counter : 73