وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سوورین گولڈ بانڈ اسکیم 2023-24 (سیریز III) 18 سے 22  دسمبر 2023 کے دوران سبسکرپشن کے لیے کھولی جائے گی

Posted On: 15 DEC 2023 6:54PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4 (6) – بی (ڈبلیو اینڈ ایم)/ 2023 مؤرخہ 08 دسمبر 2023 کے لحاظ  سے سوورین گولڈ بانڈز 2023-24 (سیریزIII) کے دوران تصفیہ کی تاریخ 28 دستمبر 2023 کے ساتھ سبسکرپشن کے لیے کھولے جائیں گے۔

سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ کی اجراء قیمت 6199 روپئے (صرف چھ ہزار ایک سو ننانوے روپئے) فی گرام ہوگی، جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز مؤرخہ 15 دسمبر 2023 میں بھی شائع کیا ہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کو اجراء قیمت سے 50 روپئے (صرف پچاس روپے) فی گرام کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور ادائیگی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کی اجراء قیمت  6149 روپئے (صرف چھ ہزار ایک سو انچاس روپئے) فی گرام گولڈ ہوگی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2510


(Release ID: 1986913) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Marathi , Hindi