صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم کے بارے میں اپ ڈیٹ
ایک سو ستاون اعشاریہ پینتیس کروڑ (157.35 کروڑ ) بچوں کی جانچ کی گئی، 10.11 کروڑ بچوں کی شناخت منتخبہ صحتی صورتحال کے ساتھ کی گئی، 4.73 کروڑ بچوں کو سیکنڈری/ ٹرشری نگہداشت فراہم کی گئی
ملک بھر میں 367 ضلعی شروعاتی مداخلت مراکز (ڈی ای آئی سی) کو مصروف عمل بنایا گیا
Posted On:
15 DEC 2023 4:40PM by PIB Delhi
آج لوک سبھا میں صحت و خاندنی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کا ایک تحریری جواب:
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فراہم کی گئی رپورٹ کے مطابق 157.35 کروڑ بچوں کی جانچ کی جا چکی ہے، 10.11 کروڑ بچوں کی شناخت منتخبہ صحتی صورتحال کے ساتھ کی گئی ہے اور 4.73 بچوں کو آر بی ایس کے کے تحت مالی برس 2013-14 سے مالی برس 2022-23 تک سیکنڈری/ ٹرشری نگہداشت فراہم کی گئی ہے۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ- 1 میں دی گئی ہیں۔
این ایچ ایم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ڈی ای آئی سی میں بنیادی ڈھانچے، ضروری آلات اور مطلوبہ انسانی وسائل کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی جاتی ہے جس میں صحت کے منتخب حالات کے جامع انتظام کے لیے صلاحیت کی تعمیر شامل ہے۔ آر بی ایس کے، کے لیے بجٹ مختص اور استعمال کی ریاست/مر کز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ 2 میں دی گئی ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹوں کے مطابق ملک بھر میں 367 ضلعی شرواتی مداخلت مراکز (ڈی ای آئی سی) کو فعال بنایا گیا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے مجموعی تفصیل ضمیمہ 3 میں دی گئی ہے۔
آر بی ایس کے پروگرام کا جائزہ این ایچ ایم کے تحت سہ ماہی رپورٹوں، فیلڈ دوروں اور ریاستی نوڈل افسران کے ساتھ متواتر ملاقاتوں، سالانہ پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (اے پی آئی پی) اور مشترکہ جائزہ مشنز (سی آر ایم ) کے عمل کے دوران جائزوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) صفر سے 18 برس تک کے بچوں کے لیے قومی صحتی مشن (این ایچ ایم) کے تحت تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم (آر بی ایس کے) نافذ کرتی ہے۔ یہ پروگرام 32 منتخبہ صحتی صورتحال – 4 ڈی یعنی ڈیفکیٹس ایٹ برتھ (پیدائش کے وقت نقائص)، ڈیولپمنٹل ڈیلیز(نشو ونما میں تاخیر)، ڈسیز (بیماری) اور ڈفیشینسیز (قلت) – کی شروعاتی شناخت اور ان سے نمٹنے کے مقصد سے آنگن واڑی مراکز، سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں چلائے جاتے ہیں۔
****
ضمیمہ
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2484
(Release ID: 1986898)
Visitor Counter : 57