کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے سورت ہوائی اڈّے کو بین الاقوامی ہوائی اڈّہ قرار دینے  کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 15 DEC 2023 7:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سورت ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

سورت ہوائی اڈہ نہ صرف بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایک گیٹ وے بن جائے گا بلکہ فروغ پذیر ہیرے اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے برآمدی و درآمدی کاموں کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ یہ اسٹریٹجک اقدام بے مثال اقتصادی صلاحیت کو کھولنے کا وعدہ کرتا ہے، سورت کو بین الاقوامی ہوا بازی کے منظر نامے میں ایک اہم کھلاڑی بناتا ہے اور خطے کے لیے خوشحالی کے ایک نئے دور کو فروغ دیتا ہے۔

ہندوستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے شہر سورت نے قابل ذکر اقتصادی صلاحیت اور صنعتی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سورت کے ہوائی اڈے کو بین الاقوامی درجہ پر لانا معاشی ترقی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ مسافروں کی آمدورفت اور مال برداری کے کام کاج میں اضافے کے ساتھ، ہوائی اڈے کا بین الاقوامی درجہ علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم محرک فراہم کرے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2497


(Release ID: 1986893) Visitor Counter : 108