بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بھارت کے ناگاپٹنم اور سری لنکاکے کنکیسن تھورائی کے درمیان 14اکتوبر2023کو مسافر بردارجہازکی خدمات شروع کی گئیں
Posted On:
15 DEC 2023 3:08PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ بھارت کے ناگاپٹنم اور سری لنکاکے کنکیسن تھورائی کے درمیان 14اکتوبر2023کو مسافر بردارجہازکی خدمات شروع کی گئیں۔ ہرموسم خدمات کے لیےخصوصی طورپرمزید آپریٹرز کو راغب کرنے کے لیے، اس وزارت کے تحت شپنگ کارپوریشن آف انڈیا، (سی پی ایس یو)، نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں آپریٹروں کو منتخب کرنے کے لیے دلچسپی کے اظہار کی دعوت دی گئی ہے۔
تمل ناڈو کے جہازرانی سے متعلق بورڈ کی درخواست پر، وزارت خارجہ نے ناگاپٹنم بندرگاہ پر سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 8 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔
*********
U.NO.2452
(ش ح۔ش م۔ع آ)
(Release ID: 1986764)
Visitor Counter : 81