بجلی کی وزارت
ریاست کے مخصوص توانائی کی منتقلی سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے لے جانے کے لیے
ریاستی سطح کی توانائی کی منتقلی سے متعلق کمیٹیاں
Posted On:
15 DEC 2023 1:16PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 14 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ بھارت کی بجلی کی وزارت نے مئی 2022 میں بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی، ہاؤسنگ اور شہری ترقی، صنعت، نقل و حمل، دیہی ترقی، زراعت، ماحولیات، تعمیرات عامہ کے محکموں وغیرہ کے سیکرٹریوں کے ساتھ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں توانائی کی منتقلی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے مذکورہ کمیٹی کے اراکین کے طور پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری کی صدارت میں توانائی کی منتقلی پر ایک ریاستی سطح کی قائمہ کمیٹی (ایس ایل ایس سی ) قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔
توانائی کی منتقلی کے لیے ریاستی سطح کی قائمہ کمیٹی کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- ریاستی سطح پر توانائی کی منتقلی کے اہم ستونوں کی شناخت
- توانائی کی منتقلی کے لیے اہمیت کا حامل روڈ میپ
- اقتصادی ترقی اور ملازمتیں تشکیل دینا
- متعلقہ ریاستوں میں بین الاقوامی بہترین طرز عمل اور سرمایہ کاری کے مواقع
نومبر 2023 تک، 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے چیف سکریٹری صاحبان کے تحت توانائی کی منتقلی پر ریاستی سطح کی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ توانائی کی منتقلی پر ریاستی سطح کی قائمہ کمیٹی کی تشکیل میں ریاستوں کی طرف سے درپیش کوئی چیلنج کی خبرنہیں ہے۔
بڑے پیمانے پر توانائی کی منتقلی کے لیے ریاستی سطح کی قائمہ کمیٹی کے رولس اور ذمہ داریوں میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:
- ریاست کے مخصوص توانائی کی منتقلی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پالیسی رہنمائی اور سفارشات فراہم کرنا۔
- پائیدار ترقی کے مطابق بنانے کے لیے اہمیت کی حامل سمت فراہم کرنا۔
- سرکاری نجی شراکت داری اور دیگر ذرائع کے ذریعہ تعاون میں سہولت حاصل کرنے کی خاطر متعلقہ فریقوں کے لیے ایک اجتماعی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا۔
- توانائی کی منتقلی سے متعلق ہنر اور علم کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی اور تحقیق کو آگے لے جانا۔
- مقامی سپلائی چینز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صاف ستھری توانائی کے پروجیکٹوں سے منسلک ذیلی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینا۔
- توانائی کی منتقلی کے اقدامات کی پیشرفت کا پتہ لگانے کے لیے نگرانی اور تشخیص کا طریقہ کار قائم کرنا۔
توانائی کی منتقلی کے لیے ریاستی سطح کی قائمہ کمیٹیوں کے ہموار اور موثر کام کو فعال بنانے کی خاطر، بجلی وزارت نے کمیٹی کے لیے، ماڈل ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آر) تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے تیار حوالہ جات کے لیے بھیجے ہیں۔
*********
U.NO.2446
(ش ح۔ش پ۔ع آ)
(Release ID: 1986680)