جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمین سے  پانی کانکالنا

Posted On: 14 DEC 2023 4:21PM by PIB Delhi

ملک کے اندر، سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ملک کے زمینی پانی کے متحرک وسائل کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ 2023 کی تشخیص کے مطابق، زمینی پانی نکالنے کا مرحلہ (ایس او ای)، جو کہ سالانہ ایکسٹریکٹ ایبل گراؤنڈ واٹر ریسورس سے زیادہ تمام استعمال (آبپاشی، صنعتی اور گھریلو استعمال) کے لیے سالانہ زمینی پانی نکالنے کا ایک پیمانہ ہے، ملک کے لیے مجموعی طور پر59فیصد ہے۔

تازہ ترین (چھٹی) معمولی آبپاشی (ایم آئی)اعدادشماری کےمطابق، ہندوستان میں زیر زمین پانی کی اسکیموں/ ڈھانچوں کی کل تعداد 2,19,32,799 ہے  (کھدائی والے کنویں- 82,78,425،کم گہرائی والے ٹیوب ویل-55,85,839، اوسط گہرائی والے ٹویب ویل-  43, 18,275اور گہرے ٹیوب ویل - 37,50,260) ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

پانی ایک ریاستی موضوع ہونے کی وجہ سے آبی وسائل سے متعلق پہلوؤں بشمول آبپاشی کی سرگرمیوں کا مطالعہ، منصوبہ بندی، فنڈنگ اور ان پر عمل درآمدریاستی حکومتوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ زیر زمین پانی کے وسائل کی بحالی یا بورویل کے ذریعے نکالنے کے عمل میں  پیش آنے والے  چیلنجوں یا مسائل کی نشاندہی بنیادی طور پر ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مرکزی حکومت اپنی مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے ذریعے تکنیکی مدد اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ حکومت ہند نے زمینی پانی پر انحصار کو کم کرنے، قدرتی اور مصنوعی دونوں طریقوں سے زمینی پانی کی دستیابی کو بڑھانے اور ملک بھر میں آبی ذخائر کو محفوظ کرنے اور ان کو نئی زندگی بخشنے  کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

‘اقوام متحدہ کی پانی کی ترقی کی عالمی رپورٹ 2022- زمینی پانی غیر مرئی کو مرئی بنا رہا ہے’ کے مطابق ہندوستان 2017 میں عالمی سطح پر زمینی پانی کے نکالنے میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے دس ممالک میں شامل ہے۔ رپورٹ https://unesdoc.unesco.org/ark:/48223/pf0000380721/PDF/380721eng.pdf.multi  پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ملک میں زیر زمین پانی کو بروئے کارلانےکے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اہم اقدامات کو درج ذیل  پردیکھا جا سکتا ہے۔

https://cdnbbsr.s3waas.gov.in/s3a70dc40477bc2adceef4d2c90f47eb82/uploads/2023/02/2023021742.pdf

ان میں سے کچھ ذیل میں درج ہیں:-

  1. حکومت ہند ملک میں جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کو نافذ کر رہی ہے جس میں بارش کے پانی کو جمع کرنے / زمینی پانی کو ری چارج کرنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ پہلا جے ایس اے 2019 میں 256 اضلاع کے پانی کی قلت سے دوچار بلاکس میں شروع کیا گیا تھا جو 2021 اور 2022 کے دوران جاری رہا (پورے ملک میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں) بنیادی مقصد مصنوعی ریچارج ڈھانچے، واٹرشیڈ مینجمنٹ کے ذریعے مون سون کی بارشوں کے پانی کو  مؤثر طریقے سے بروئے کار لانا ،  ریچارج اور دوبارہ استعمال کے ڈھانچے، انتہائی شجرکاری اور بیداری پیدا کرنا وغیرہ تھا۔ سال 2023 کے لیے جے ایس اے کا آغاز 04 مارچ 2023 کو صدر جمہوریہ ہند نے ‘‘پینے کے پانی کے وسیلے کی پائیداری’’ کے ساتھ کیا ہے۔
  2. عزت مآب وزیر اعظم نے 24 اپریل 2022 کو امرت سروور مشن کا آغاز کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے ایک حصے کے طور پر ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کو ترقی دینا اور ان کی تجدید کرنا ہے۔
  3. زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے فی ڈراپ مور کراپ (پی ڈی ایم سی) جزو کو نافذ کر رہا ہے جو ملک میں16-2015 سے کام کر رہا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی – پی ڈی ایم سی بنیادی طور پر درستگی/ذیلی آبپاشی  کے ذریعے کاشتکاری  کی سطح پر پانی کے استعمال کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ درست آبپاشی (ڈرپ اور چھڑکنے والی آبپاشی کے نظام) کو فروغ دینے اور کھیتوں پر پانی کے انتظام کے بہتر طریقوں (دستیاب پانی کے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے) کو فروغ دینے کے علاوہ، یہ جز مائیکرو اریگیشن کو پورا کرنے کے لیے پانی کی کم ترین سطح کی ذخیرہ کاری یا پانی کے تحفظ/انتظام کی سرگرمیوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
  4. جل شکتی کی وزارت (ایم او جے ایس) نے اٹل بھوجل یوجنا کا آغاز کیا ہے، جو کہ زیر زمین پانی کی طلب کے انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زیر زمین پانی کے شراکتی انتظام کے لیے ایک کمیونٹی کی قیادت والی اسکیم ہے۔ یہ اسکیم 7 ریاستوں ہریانہ، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی پانی کی قلت کے مسئلے سے دوچار  کچھ گرام پنچایتوں میں شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، ریاستوں کو پانی کے موثر زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے ترغیب دی جاتی ہے جیسے کہ ڈرپس/سپرنکلرز، تنوع کے ذریعے فصلوں کو کم پانی کاتقاضا کرنے والی فصلوں میں  تبدیلی ، نباتی کھاد کا استعمال وغیرہ۔
  5. ایم او جے ایس(جل شکتی کی وزارت) نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کسانوں کے لیے اپنی مفت/سبسڈی والی بجلی کی پالیسی پر نظرثانی کرنے، مناسب پانی کی قیمتوں کے تعین کی پالیسی لانے اور زمینی پانی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی گردش/تنوع/دیگر اقدامات کے لیے مزید کام کرنے کے لیے مشورے بھی جاری کیے ہیں۔
  6. ایم او جے ایس (جل شکتی کی وزارت)سطحی پانی اور زمینی پانی کے مشترکہ استعمال کو فروغ دے رہا ہے اور زمینی پانی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کو کم کرنے کے لیے،پی ایم کے ایس وائی – اے آئی بی پی اسکیم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ملک میں سطحی پانی پر مبنی بڑے اور درمیانے آبپاشی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
  7. سنٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی (سی جی ڈبلیو اے) کی تشکیل ایم او جے ایس کے تحت ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986 کے سیکشن 3(3) کے تحت ملک میں زیر زمین پانی کی ترقی اور انتظام کے ضابطے اور کنٹرول کے مقصد سے کی گئی ہے۔ ملک میں زمینی پانی کا خلاصہ کم استعمال سی جی ڈبلیو اے  کے ذریعہ این او سیز جاری کرنے کے ذریعہ 24.09.2020 کے رہنما خطوط کی دفعات کے مطابق مرتب کیا جاتا ہے جس کا پورے ہندوستان میں اطلاق ہوتا ہے۔
  8. ملک میں آبپاشی، گھریلو پانی کی فراہمی، میونسپل اور/یا صنعتی استعمال میں پانی کے موثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر پروگرام کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایم او جے ایس کے تحت بیورو آف واٹر یوز ایفیشینسی (بی ڈبلیو یو ای) قائم کیا گیا ہے۔
  9. زمینی پانی میں مصنوعی ریچارج کے لیے ماسٹر پلان - 2020 سی جی ڈبلیو بی نے ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں  کے مشورے سے تیار کیا ہے جو کہ ایک بڑی سطح کامنصوبہ  ہے جس میں ملک کے مختلف خطوں کے حالات کے لیے مختلف ڈھانچے کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں تخمینہ لاگت بھی شامل ہے۔ مصنوعی ریچارج کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے اور مناسب اقدامات کے لیے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق، ملک کے 19.24 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، 07.12.2023 تک تقریباً 13.76 کروڑ (71.51فیصد) کنبوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔ بقیہ 5.48 کروڑ دیہی گھرانوں کامشن کی مدت کار کے دوران احاطہ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

07دسمبر 2023 تک ‘کسی کو بھی محروم نہیں رکھا جائے گا’ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، 07.12.2023 تک، 2 لاکھ سے زیادہ دیہات ‘ہر گھر جل’ بن چکے ہیں، یعنی 100فیصد گھرانوں میں نل کےذریعے  پانی کی فراہمی والے گاؤں اور ان میں سے، 07.12.2023 تک، 90,272 گاؤں ہر گھر جل کو متعلقہ گرام سبھاوں سے سرٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔

 یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ

ریاست کے لحاظ سے اسکیموں / ڈھانچے کی کل تعداد - زمینی پانی (چھٹی ایم آئی اعداد شماری کے مطابق)

نمبر شمار

ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

اسکیموں / ڈھانچوں کی مجموع تعداد – زمینی پانی

کھدائی والاکنواں

کم گہرائی والا ٹیوب ویل

اوسط گہرائی والا ٹیوب ویل

گہرا ٹیوب ویل

مجموعی

1

انڈمان اور نکوبار

2429

40

0

0

2469

2

آندھرا پردیش

171301

198162

237713

525593

1132769

3

اروناچل پردیش

25

18

2

5

50

4

آسام

38

151095

369

674

152176

5

بہار

15926

183878

455650

35777

691231

6

چندی گڑھ

0

0

0

30

30

7

چھتیس گڑھ

31414

27875

156944

117354

333587

8

دہلی

0

733

129

13

875

9

گوا

3932

71

21

7

4031

10

گجرات

382286

303245

390256

279040

1354827

11

ہریانہ

1005

20892

49495

148073

219465

12

ہماچل پردیش

431

5255

3600

1405

10691

13

جموں و کشمیر

4725

4766

318

661

10470

14

جھارکھنڈ

160077

1611

1209

520

163417

15

کرناٹک

134603

115123

696702

330824

1277252

16

کیرالہ

52135

3146

5301

1871

62453

17

مدھیہ پردیش

1336682

419460

243781

232720

2232643

18

مہاراشٹر

2749088

131100

174194

179583

3233965

19

منی پور

0

0

0

0

0

20

میگھالیہ

149

803

0

5

957

21

میزورم

34

4

23

0

61

22

ناگالینڈ

12

10

3

10

35

23

اوڈیشہ

265554

42443

46550

61434

415981

24

پڈوچیری

37

625

1828

1341

3831

25

پنجاب

0

181189

418938

573630

1173757

26

راجستھان

834841

21417

140380

478286

1474924

27

سکم

0

0

0

0

0

28

تمل ناڈو

1577198

89026

110660

293934

2070818

29

تلنگانہ

457784

76790

677156

367519

1579249

30

تریپورہ

4

1009

1468

266

2747

31

اتراکھنڈ

411

44838

5003

1739

51991

32

اتر پردیش

85224

3333679

418316

106883

3944102

33

مغربی بنگال

11080

227536

82266

11063

331945

 

کل

8278425

5585839

4318275

3750260

21932799

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ س ب۔ع ن

(U: 2440)


(Release ID: 1986623) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Manipuri