وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گولہ بارود کی مینوفیکچرنگ میں آتم نربھرتا:وزارت دفاع  نے 10 سال کے لیے ہندوستانی فوج کے لیے الیکٹرانک فیوز کی خریداری کے لیے بی ای ایل کے ساتھ 5,336.25 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا

Posted On: 15 DEC 2023 12:42PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 15 دسمبر 2023 کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ) بی ای ایل) ، پونے کے ساتھ 10 سال کی مدت کے لیے الیکٹرانک فیوز کی خریداری کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے، جس کی کل لاگت 5,336.25 کروڑ روپے ہے۔‘آتم نربھربھارت’ ویژن کے ایک حصے کے طور پر، اس معاہدے پر‘ہندوستانی صنعت کے ذریعے بھارتی فوج کے لیے گولہ بارود کی تیاری’ کے تحت گولہ بارود کی خریداری کے لیے دستخط کیے گئے ہیں، جو کہ 10 سال کی طویل مدتی ضرورت کے لیے ایک حکومتی اقدام ہے۔ اس منصوبے کا مقصد درآمدات کو کم سے کم کرنے، گولہ بارود کی تیاری میں خود کفالت حاصل کرنے، اہم ٹیکنالوجیز حاصل کرنے اور سپلائی چین میں خلل سے متاثر ہونے والے اسٹاک کو محفوظ بنانے کے لیے گولہ بارود کا ذخیرہ تیار کرنا ہے۔

الیکٹرانک فیوز میڈیم سے  ہیوی کیلیبر والی آرٹلری توپوں  کا ایک لازمی جزو ہے جو فوجی کارروائیوں کے لیے مستقل توپ خانوں کو فائر پاور فراہم کرتا ہے۔ فیوز کو توپ خانے میں استعمال کرنے کے لیے خریدا جائے گا جو شمالی سرحدوں کے ساتھ اونچائی والے علاقوں سمیت مختلف قسم کے خطوں میں خطرناک کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

الیکٹرانک فیوز بی ای ایل کے ذریعہ اس کے پونے اور ناگپور میں قائم ہونے والے پلانٹ میں تیار کیے جائیں گے۔ یہ پروجیکٹ ڈیڑھ لاکھ افرادی دن کے لیے روزگار پیدا کرے گا اور گولہ بارود کی تیاری میں ایم ایس ایم ایز سمیت ہندوستانی صنعتوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ملک میں گولہ بارود کی تیاری کے ماحولیاتی نظام کو وسیع کرے گا۔

*****

ش ح ۔ ف ا ۔ج ا

U. No.2442


(Release ID: 1986613) Visitor Counter : 144