محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم شعبہ کے 29.21 کروڑ سے زیادہ  مزدوروں نے ای-شرم پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرایا

Posted On: 14 DEC 2023 3:46PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کا قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لیے 26 اگست 2021 کو ای-شرم پورٹل لانچ کیا تھا۔ قومی ڈیٹا بیس، ای-شرم پورٹل پر مہاجر مزدوروں سمیت غیر منظم شعبہ کے محنت کشوں کے رجسٹریشن کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کرایا گیا ہے۔ یہ انتظام غیر منظم ملازمین کو ذاتی طور پر اعلان کی بنیاد پر خود کو اس پورٹل پر رجسٹر کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ ای-شرم پورٹل کا بنیادی مقصد آدھار سے جڑے ہوئے سبھی غیر منظم محنت کشوں کا ایک قومی ڈیٹابیس بنانا ہے۔ اس کا ہدف ایسے محنت کشوں کو سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کی تقسیم کی سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔ اس پورٹل پر مورخہ 07.12.2023 تک غیر منظم شعبہ کے 29.21 کروڑ سے زیادہ  مزدوروں کا رجسٹریشن ہو چکا ہے۔

پارلیمنٹ نے مہاجر مزدوروں کے مفادات کی حفاظت کے مقصد سے بین ریاستی مہاجر مزدور (روزگار اور خدمات کی شرطوں کی ضابطہ کاری) قانون، 1979 بنایا ہے، جو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ بین ریاستی مہاجر ملازمین کو روزگار دینے والے اداروں کے رجسٹریشن اور ٹھیکیداروں کو لائسنس دینے وغیرہ کا انتظام کرتا ہے۔ ایسے اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کم از کم مزدوری، سفر کا بھتہ، تبادلے کا بھتہ، رہائشی امداد، طبی سہولیات اور حفاظتی پوشاک وغیرہ کی ادائیگی کی جانی ضروری ہے۔ اس قسم کے مہاجر مزدوروں کے مفادات کی حفاظت کے لیے  مناسب قانونی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

سنٹرل انڈسٹریل رلیشنز مشینری (سی آئی آر ایم) کے تحت برسر کار نفاذی حکام اس وقت رجسٹرڈ اداروں اور لائسنس یافتہ ٹھیکیداروں کی باقاعدگی سے جانچ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کو  ریاست کے علاقے میں قانون کو نافذ کرنے کا اختیار ہے۔

یہ اطلاع محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2420

 


(Release ID: 1986444) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Tamil , Hindi