اقلیتی امور کی وزارتت
نیا سویرا اسکیم کے تحت کل 119223 اقلیتی طلباء/امیدواروں کو تربیت فراہم کی گئی
Posted On:
14 DEC 2023 3:52PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت نے چھ نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں- سکھ، جین، مسلم، عیسائی، بودھ اور پارسی سے تعلق رکھنے والے طلباء/امیدواروں کو تکنیکی/پیشہ ورانہ کورسز میں داخلہ سے متعلق ہونے والے امتحانات اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، بینکوں اور ریلوے میں گروپ ’اے‘، ’بی‘، اور ’سی‘ کی نوکریوں اور دیگر مساوی عہدوں پر تقرری سے متعلق ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے خصوصی کوچنگ کے ذریعے ان کی مدد کے لیے سال 2007 میں ’نیا سویرا‘ اسکیم (’مفت کوچنگ اور متعلقہ‘ اسکیم) شروع کی تھی۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اس اسکیم کے لیے مختص کیے گئے بجٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
گزشتہ 5 سالوں کے دوران ’نیا سویرا اسکیم‘ کے لیے مختص کیا گیا بجٹ
(رقم کروڑ روپے میں)
|
سال
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
مختص کیا گیا بجٹ
|
74
|
75
|
50
|
79
|
79
|
اسکیم کی شروعات سے لے کر اب تک 119223 اقلیتی طلباء/امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے، جس میں جھارکھنڈ کے بھی 1585 طلباء شامل ہیں۔
یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت – ن ا
U: 2421
(Release ID: 1986427)
Visitor Counter : 75