محنت اور روزگار کی وزارت
وزارت محنت اور روزگار کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا
Posted On:
14 DEC 2023 5:26PM by PIB Delhi
وزارت محنت اور روزگار کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (ڈی جی ایم ایس) کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے آج نئی دہلی میں محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کےمرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ جوممبران پارلیمنٹ اجلاس میں موجود تھے وہ یہ ہیں: جناب سنیل کمار مونڈل، جناب راج منی پٹیل،جناب امیش جی جادھو، جناب سنیل کمار سونی،جناب بھاگیرتھ چودھری، جناب تیرتھ سنگھ راوت، محترمہ سنگیتا یادو،جناب سومیدھانند سرسوتی اور جناب ایرانا کداڈی ۔
ڈی جی ایم ایس کے ڈی جی نے ایک پریزنٹیشن دی جس میں کان ورکرز کی پیشہ ورانہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی جی ایم ایس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ممبران کو ڈی جی ایم ایس کی طرف سے معائنے اور منظوری کے عمل کی ڈجیٹلائزیشن اور کانوں کی میکانائزیشن متعارف کرانے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اراکین پارلیمنٹ نے کانوں میں حادثات کی شرح کو کم کرنے میں ادارے کی کوششوں کو سراہا اور ڈی جی ایم ایس کے کام کو مزید موثر بنانے کے طریقے بھی تجویز کئے۔
اپنے اختتامی کلمات میں جناب بھوپیندر یادو نے مائنز ایکٹ اور وہاں پرموجود قوانین کے لیبر سیفٹی سے متعلق دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔
وزارت محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کلمات تشکر پیش کیا۔
************
ش ح۔ا ک۔ف ر
(U: 2403)
(Release ID: 1986377)