وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں سائنس کے نئے عجائب گھر

Posted On: 14 DEC 2023 3:40PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت سائنس کی ثقافت کے فروغ کی اسکیم (ایس پی او سی ایس) کے تحت ملک بھر میں نئے سائنسی مراکز/عجائب گھر تیار کر رہی ہے۔ نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) ،جوحکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے،ایس پی او سی ایس اسکیم کے تحت سائنسی مراکز/شہروں/عجائب گھروں/اختراعی مراکز کو ترقی دینے کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔ پچھلے چاربرسوں    کے دوران ملک میں کھولے گئے نئے سائنسی میوزیم کی تفصیلات، ریاست کے لحاظ سے، سال وار، ضمیمہ میں شامل ہیں۔

تمام سائنسی مراکز عوام بشمول اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف این سی ایس ایم سائنسی مراکز اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے کئی سالانہ پروگراموں کا بھی اہتمام کرتے ہیں جیسے سائنس میلے، سائنس سیمینار، سائنس ڈرامہ، سائنس ڈیموسٹریشن لیکچرز، ٹریولنگ سائنس کی نمائشیں وغیرہ۔

مزیدبرآں تمام اے ایس آئی سائٹ میوزیم بھی عام لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ خاص دنوں پر، مقامی اسکولوں کے طلباء کو مختلف ثقافتی تقریبات، مقابلوں، ہیریٹیج واک وغیرہ میں شرکت کے لیےبھی مدعو کیا جاتا ہے۔ 15 سال سے کم عمر کے طلباء کو میوزیم میں مفت داخلہ ملتا ہے۔

پچھلے چار برسوں کے دوران این سی ایس ایم کے ذریعہ قائم کردہ سائنسی میوزیم/سائنس کے مراکز جواین سی ایس ایم کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کررہے ہیں ، کی ریاست وار / سال وارتفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔

 

نمبرشمار

این سی ایس ایم  یونٹ کا نام

قیام کاسال

ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقے میں واقع

01.

پالمپور سائنس سینٹر  ، پالمپور

14مئی 2022

ہماچل پردیش

 

پچھلے چار برسوں کے دوران این سی ایس ایم کے ذریعہ تیار کردہ سائنسی مراکز اور ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو افتتاح کے بعد حوالے کیے گئے کی ریاست وار/ سال وار تفصیلات:

 

 

نمبرشمار

این سی ایس ایم  یونٹ کا نام

قیام کاسال

ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقے میں واقع

01.

بارگڑھ سائنس سینٹر، بارگڑھ

21 جنوری 2020

اوڈیشہ

02.

اودے پور سائنس سینٹر، تریپورہ

28 فروری 2021

تریپورہ

03.

سب ریجنل سائنس سینٹر ، بودھ گیا

20 جولائی 2023

بہار

 

یہ اطلاع ثقافت، سیاست اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

 

 

***********

ش ح۔ا ک۔ف ر

 (U: 2394)

 


(Release ID: 1986338)
Read this release in: English , Hindi , Bengali