سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گاڑیوں کے لیے سفر کرنے کے معلوماتی نظاموں (ایم او آئی ایس) کا معیار وضع کرنے کے لیے، حکومت کی تکنیکی کمیٹیاں
ایم او ایل ایس، ڈرائیوروں کی مدد کرنےکے لیے، ایک جدید ڈرائیور امدادی نظام ہے
Posted On:
14 DEC 2023 2:31PM by PIB Delhi
موٹر گاڑیوں کے قانون 1988 اور موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطے 1989، سڑک کی بہتر حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے کی گنجائش فراہم کرنے کے لئے، جن میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔ ٹریفک میں قوانین کا نفاذ ،متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انتظامیہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے ایک کمپیوٹر ایڈڈ ڈسپیچ نظام تیار کیا ہے ، تاکہ 1033 کال سینٹر آپریٹرز کو قریب ترین دستیاب آن روڈ یونٹ (ایمبولینس/کرین/گشتی یونٹ) کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کی جا سکے اور آن روڈ یونٹوں تک ڈسپیچ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے این ایچ اے آئی – ای آر ایس موبائل ایپلی کیشن تیار کی جا سکے۔ یہ نظام ہنگامی کالوں کے جواب کو تیز تر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
حکومت کی تکنیکی کمیٹیوں یعنی موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطے –تکنیکی قائمہ کمیٹی (سی ایم وی آر –ٹی ایس سی) اور آٹوموٹیو صنعتی معیارات کی کمیٹی (اے آئی ایس سی) نے زمرہ جات کی گاڑیوں کے لیے، سڑک پر چلنے کے معلوماتی نظاموں (ایم او آئی ایس) کے معیار کو وضع کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ یہ نظام، ایم 2 (زمرہ ایم 2 کا مطلب ہے مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی موٹر گاڑی، جس میں ڈرائیور کی سیٹ کے علاوہ 9 یا اس سے زیادہ نشستیں ہوں اور زیادہ سے زیادہ گاڑی کا مجموعی وزن پانچ ٹن سے زیادہ نہ ہو)؛ایم 3 (زمرہ ایم 3 کا مطلب ہے ،ایک ایسی موٹر گاڑی جو مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مسافر، ڈرائیور کی سیٹ کے علاوہ نو یا اس سے زیادہ نشستوں پر مشتمل ہوتی ہے اور گاڑی کا مجموعی وزن پانچ ٹن سے زیادہ ہے)؛ این 2 (زمرہ این 2 کا مطلب ہے سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی موٹر گاڑی اور جس گاڑی کا مجموعی وزن 3.5 ٹن سے زیادہ ہو لیکن 12 ٹن سے زیادہ نہ ہو۔) اور این 3 (زمرہ این3 کا مطلب ہے ایک موٹر گاڑی جو سامان لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور جس کا مجموعی وزن 12 ٹن سے زیادہ ہے) سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایم او آئی ایس، ایک جدید ڈرائیور امدادی نظام ہے، جو ڈرائیوروں کو آرام سے چلنے والے کم رفتار سے سفر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس میں مذکورہ زمرے کی گاڑیوں اور کمزور سڑک استعمال کرنے والوں (پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں) کے درمیان تصادم ہو سکتا ہے۔ ایم او ایل ایس ڈرائیور کو گاڑی کے قریبی فارورڈ بلائنڈ اسپاٹ میں، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی موجودگی کا پتہ فراہم کرتا ہے اور اس بارے میں مطلع کرتا ہے۔
یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-ا ع - ق ر)
(14-12-2023)
U-2382
(Release ID: 1986256)
Visitor Counter : 201