سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذوری سے متعلق برکس تکنیکی فورم کی میٹنگ
ہندوستانی وفد نے معذوری کے برکس فورم کی وکالت کی
Posted On:
13 DEC 2023 7:45PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری جناب راجیش اگروال کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے 13دسمبر 2023 کو معذوری سے متعلق برکس تکنیکی فورم کی میٹنگ میں ورچوئلی طور پر شرکت کی ۔ا س میٹنگ کی صدارت جنوبی افریقہ (برکس شیر پا ) نے کی ۔اس کا مقصد معذوری کے برکس فورم کا قیام ہے۔
معذوری سے متعلق برکس فورم کے اہم مقاصد میں برکس پروسس میں معذوری کی شمولیت کو دھارے میں لانے کو فروغ دینا ، ترجیحات کے شعبے ، اعلامیہ اور سمجھوتے شامل ہیں۔ یہ فورم بہترین طورطریقوں کے تبادلے ،تحقیق اور معذوری سے متعلق معلومات کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طورپر بھی کام کرے گا۔
اہم عالمی امور کو حل کرتے ہوئے سالانہ چوٹی کانفرنسوں کے باوجود معذوری برکس کے اندر اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کا حصہ نہیں رہی ہے۔ معذوری کے برکس کافورم اس کی تصدیق چاہتا ہے اور اس کے براہ راست اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے ان مسائل کا اثرتمام برکس ممالک میں معذور افراد کی زندگیوں پر پڑتا ہے۔
یہ فورم موجودہ وعدوں ، اصولوں ،اہداف کے نفاذ کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی آر پی ڈی ) اور اقوام متحدہ ایجنڈ ہ 2030 جیسے بین الاقوامی ادارے میں کارروائیاں وضع کی گئی ہیں ۔برکس کے تمام ممبر ممالک یو این سی آر پی ڈی کی اسٹیٹ فریق ہیں اور انہوں نے اس کی تصدیق کی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے پائیدار ترقیاتی مقاصد کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
معیشت ،سماجی اورثقافتی ترقی میں معذور افراد کے مربوط رول کا ذکر کرتے ہوئے برکس معذوری فورم نے خوراک کی فراہمی ،غربت کو کم کرنے اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے ایک اہم حصے کے طور پر انہیں بااختیار بنانے پر زور دیا ہے۔معذوری کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کی تجویز ،اشتراک کے عز م کو اجاگر کرتی ہے۔
ہندوستان وفد میں شامل پالیسی سے متعلق جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش یادو ، ڈی ڈی جی جناب کشور بی سرودے ، اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب پروین کمار اور امور خارجہ کی وزارت کے جناب مینک گوئل نے اس میٹنگ میں سرگرمی سے شرکت کی ۔ یہ میٹنگ معذوری کے شعبے میں برکس ممالک کے درمیان اشتراک بڑھانے کے لئے ایک وژن اور مضبوط ارادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-2374
(Release ID: 1986160)
Visitor Counter : 81