جل شکتی وزارت

متھرا کے گوکل بیراج میں، گندے پانی کی صفائی  ستھرائی کے پلانٹ کے فروغ کےلیے صاف ستھری گنگا کے  قومی مشن نے معاہدہ کیا


گندے  پانی کی صفائی کے بنیادی ڈھانچے کوبڑھانے اور جمنا دریا میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے 240کروڑروپے مالیت کے  60 ایم ایل ڈی پلانٹ

Posted On: 13 DEC 2023 4:00PM by PIB Delhi

جمنا میں گندے پانی  کو صاف کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور جمنا میں آلودگی سے نمٹنے کی طرف ایک اہم اقدام  کے طورپر  قومی مشن برائے صاف گنگا ( این ایم سی جی ) نے اتر پردیش جل نگم اور میسرز  کے علاوہ  ای آئی ای ایل  متھرا انفرا انجینئرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک سہ فریقی رعایتی معاہدہ کیا ہے۔ یہ اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی )، جو میسرزانوائرو انفرا انجئنرس لمٹیڈ اور میسرزمائکرو ٹرانسمیشن سسٹم کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔متھرا میں گوکل بیراج کے لئے سیویج  مائیکرو ٹرانسمیشن سسٹم، متھرا میں گوکل بیراج کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ) کی ترقی کی قیادت کرے گا۔ رعایتی معاہدہ ، ہائبرڈ اینوئیٹی پی پی پی موڈ کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس میں240.01 کروڑ روپے کی مالیت کا معاہدہ شامل ہے۔  یہ  دریا کے تحفظ اور شہری سیوریج کے انتظام میں ایک تبدیلی کا لمحہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VURZ.jpg

اس جامع منصوبے میں ایم ایل ڈی  ایس ٹی پی  60 کی تعمیر شامل ہے، جس میں اہم اجزاء جیسے انٹرسیپشن اور ڈائیورژن ڈھانچہ، آئی اینڈ ڈی  نیٹ ورک بچھانے، سیوریج پمپنگ اسٹیشنز، اور 15 سال تک آپریشن اور دیکھ بھال شامل ہیں۔اس کا مقصد  متھرا شہر میں سیوریج کے بندوبست اور گندے پانی کی صفائی میں موجودہ خامیوں  کو دور کرنا ہے۔ یہ پہل جمنا میں سیوریج کی آلودگی کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے اہم ہے۔اس کے  مکمل ہونے پر، یہ پروجیکٹ متھرا شہر سے گندے پانی کو دریائے جمنا میں جانے سے روک سکے گا، جو گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی بحالی کے لیے این ایم سی جی کے عزم کے مطابق ہوگا۔

یہ اہم اقدام نہ صرف ایس ٹی پی کی تعمیر کو تیز کرتا ہے بلکہ این ایم سی جی  منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی کو بھی متحرک کرتا  ہے، موثر اور پائیدار سیوریج بندوبست  کے لیے ایک باہمی تعاون کے ماڈل کو فروغ دیتا ہے۔ ہائی برڈ اینیوٹی   ماڈل تمام شراکتداروں کے لیے ایک متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند انتظام کو یقینی بناتا ہے، مطلوبہ معیارات پر پورا اترنے کے لیے ایس ٹی پیز کے طویل مدتی آپریشن اور دیکھ بھال پر زور دیتا ہے۔

تقریب کے دوران، این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل، جناب جی اشوک کمار نے ایوارڈ کے عمل کے کامیاب اختتام پر اپنا اطمینان ظاہر کیا اور جمنا اور گنگا ندیوں کو پاک کرنے اور ان کی بحالی کی مسلسل کوششوں میں ایک اور قابل ذکر قدم کے طور پر اس کی اہمیت پر زور دیا۔

Image

جناب لوکیش شرما، سپرنٹنڈنگ انجینئر، یوپی جل نگم (دیہی)، جناب منیش جین، مجاز دستخط کنندہ، میسرز۔ ای آئی ای ایل متھرا انفرا انجینئرز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور جناب بنود کمار، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ایم سی جی، معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل  تھے۔ اوراس موقع پر جناب برجیندر سوروپ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اور جناب نلین کمار سریواستو، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل - این ایم سی جی، ریاستی ایجنسیوں کے نمائندوں اور رعایت دہندہ  بھی   موجود تھے۔

********

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2370  



(Release ID: 1986121) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi