وزارت دفاع

آئی این ایس کدمات منیلا، فلپائن پہنچا

Posted On: 14 DEC 2023 9:48AM by PIB Delhi

اس وقت جاری لانگ رینج اوپ ڈپلائمنٹ کے ایک حصے کے طور پر، آئی این ایس کدمات 12 دسمبر 2023 کو منیلا،فلپائن پہنچا۔اس دورے کا مقصد ہندوستان اور فلپائن کے درمیان سمندری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پورٹ کال کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ کے عملے کے درمیان بہت سی مصروفیات کی منصوبہ بندی کی گئی۔ان پروگراموں میں پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج اور کلاس ڈیک دورے شامل ہیں، جن کا مقصد تعاون کو بڑھانااور بہترین طور طریقوں کاتبادلہ کرنا ہے۔اس دورے کے دوران اسکولی بچوں اور کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری/سماجی اثرات والے سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔

منیلا سے روانہ ہونے کے بعد،جنوبی بحیرہ ٔ چین میں آئی این ایس کدمات اور بی آرپی ریمون الکاراز کے درمیان، جو کہ فلپائن کی بحریہ کا ایک گشتی جہاز ہے، کے درمیان بحری کارروائیوں میں شراکت داری کی مشق بھی طے کی گئی ہے۔

آئی این ایس کدمات ملک میں ڈیزائن کیا گیا اور تیارکیاگیا ایک آبدوز شکن جنگی جہاز ہے جو جدید ترین آبدوزشکن ہتھیاروں سے آراستہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)INSKADMATTARRIVEDATMANILA,PHILIPPINESJW6Q.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)INSKADMATTARRIVEDATMANILA,PHILIPPINESM81R.jpeg

*****

ش ح ۔ س ب ۔ج ا

U. No.2364



(Release ID: 1986107) Visitor Counter : 76