عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کے پورٹل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے  مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کو بروئے كار لا رہی ہے


شکایات کے بنیادی تجزیے اور نظامی اصلاحات سامنے لانے کے لیے ڈیٹا اسٹریٹجی یونٹ بھی قائم کی گئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘مرکزی وزارتوں اور محکموں میں عوامی شکایات کے زیر التو 0.63 لاکھ مقدمات  اب تک کی کم ترین سطح پر ہیں’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 13 DEC 2023 1:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج بتایا كہ حکومت مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام كے پورٹل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کو بروئے كار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایات کے بنیادی تجزیہ اور نظامی اصلاحات سامنے لانے کے لیے ڈیٹا اسٹریٹیجی یونٹ بھی قائم کی گئی ہے۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔ وہ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاءی امور كے بھی وزیر مملكت ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ان اصلاحات کے نتیجے میں التوا میں کمی آئی ہے اور عوامی شکایات کے نمٹانے کے اوسط وقت میں بہتری آئی ہے۔ وزارتوں اور محکموں نے پچھلے 16 مہینوں سے لگاتار 1 لاکھ سے زیادہ مقدمات/ ماہانہ نمٹائے ہیں۔ مرکزی وزارتوں اور محکموں میں زیر التو 0.63 لاکھ مقدمات  اب تک کی کم ترین سطح پر ہیں۔

مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کی طرف سے وضع کردہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کو یقینی بنانے کے لیے 10 اصلاحات میں درج ذیل شامل ہیں۔ مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کو تمام طے شدہ زبانوں میں دستیاب کر کے زبان کی رکاوٹیں ختم كرنا، شکایات کے ازالے اور تشخیص انڈیکس (جی آر اے آءی) کے ذریعے وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مركزی خطوں کی کارکردگی كی بینچ مارکنگ، مرکزی وزارتوں اور محکموں اور ریاستوں اورمرکزی خطوں دونوں کے لیے ماہانہ رپورٹوں کی اشاعت، ازالہ کے معیار پر شہریوں کی رائے کے لیے فیڈ بیک کال سینٹر، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کے ساتھ مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کے مختلف شکایت كے ازالے كے پورٹل کا انضمام اور کامن سروس سینٹرون  کے ذریعے دیہی ہندوستان میں مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کی رسائی کو بڑھانا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ عوامی شکایات کا ازالہ بھی حکومت کی جانب سے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک چلائی گئی خصوصی مہم کے اہم شعبوں میں سے ایک تھا۔ خصوصی مہم 2023 کے دوران تقریباً 5,21,958 (99.4 فی صد) عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سال 2023 میں سی پی جی آر ایم ایس پورٹل کو 19.45 لاکھ شہریوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں (30 نومبر 2023 تک) اور تقریباً 19.60 لاکھ شکایات بشمول بیک لاگ شکایات دور کی گئی ہیں۔

مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام  ایک ویب پر مبنی پورٹل ہے جہاں لوگ حکومت ہند کی وزارتوں/محکموں یا ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ ہر وزارت اور ریاستوں کو اس نظام تک کردار پر مبنی رسائی حاصل ہے۔ مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کو عوام سے ہر سال اوسطاً 20 لاکھ شکایات موصول ہوتی ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1986039) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi