ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے ستمبر 2023 تک پچھلے پانچ سالوں میں  2.94 لاکھ سے زیادہ اسامیاں پُر کی ہیں


2015-2014 سے ستمبر 2023 تک  4,89,696 امیدواروں کو گروپ سی کی مختلف پوسٹوں پر بھرتی کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 DEC 2023 2:21PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے میں اس کے سائز، حسب گنجاءش تقسیم اور کام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسامیوں کا خالی ہونا اور انہیں پُر كرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ باقاعدہ آپریشنز، ٹیکنالوجی  میں تبدیلیوں، میکانائزیشن اور اختراعی طریقوں  کے پیش نظر مناسب اور موزوں افرادی قوت فراہم کی جاتی ہے۔ آپریشنل اور تکنیکی ضروریات کے مطابق خالی اسامیاں بنیادی طور پر ریلوے کے ذریعے بھرتی ایجنسیوں کے ساتھ  انڈینٹ لگا ک پُر کی جاتی ہیں۔

نان گزیٹڈ آسامیوں کے لیے 1.39 لاکھ اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے دو بڑے مسابقتی کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) جن میں 2.37 کروڑ سے زیادہ امیدوار شامل ہیں حال ہی میں منعقد کیے گئے ہیں۔ سی ای این 01/2019 (این ٹی پی سی) کے لیے 1.26 کروڑ سے زیادہ امیدواروں کے لیے پہلے مرحلے كا کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ كا 211 شہروں میں  15 زبانوں میں 726 مراکز پر 68 دنوں میں 133 شفٹوں كے دوران 28.12.2020 سے 31.07.2021 تک 7 مراحل میں اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح سی ای این آر آر سی 01/2019 (لیول 1) کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ 1.11 کروڑ سے زیادہ امیدواروں کے لیے 17.08.2022 سے 11.10.2022 تک 5 مرحلوں میں 33 دنوں میں 99 شفٹوں میں 191 شہروں اور 151 زبانوں میں 551 مراکز پر کرایا گیا۔

پچھلے پانچ سالوں میں اور 30 ستمبر 2023 تک 2,94,115 اسامیاں پُر کی گئی ہیں۔ بھرتی کیے گئے امیدواروں میں سے 90 فی صد سے زیادہ سیفٹی اور آپریشنل زمروں میں ہیں۔

رننگ سٹاف کا وقتاً فوقتاً جائزہ زونل ریلوے کی طرف سے وفود کے اختیارات مطابق عملے کے جائزے کی مشقوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ عملے کا یہ جائزہ زونل ریلوے کی طرف سے سالانہ/چھ ماہی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ یعنی عملے کا ہر سال جائزہ لیا جاتا ہے۔

2015-2014 سے 2024-2023 کے دوران (23 ستمبر تک)، 4,89,696 امیدواروں کو ریلوے کی بھرتی ایجنسیوں نے مختلف گروپ كے سی پوسٹوں (بشمول لیول-1 اور سیکورٹی سے متعلق پوسٹوں) کے لئے بھرتی کیا ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم كی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(ریلیز آئی ڈی: 1986033) وزیٹر کاؤنٹر : 91