دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ہندوستان میں پسماندہ برادریوں کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم اقدامات کا نفاذ

Posted On: 13 DEC 2023 2:23PM by PIB Delhi

دیہی علاقوں میں پسماندہ برادریوں کو درپیش انوکھے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جو مخصوص اقداماتی کئے جارہے رہیں وہ درج ذیل ہیں:

تمام دیہی گھرانے جن کی کم از کم ایک محرومی ہے، جیسا کہ سماجی-اقتصادی ذات کی مردم شماری(ایس ای سی سی-2011) کے ذریعے شناخت کی گئی ہے، دین دیال انتیودیا یوجنا - نیشنل رورل لائیولی ہوڈس مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کا ہدف بند گروپ تشکیل دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، غریبوں کی شراکتی شناخت (پی آئی پی) کے عمل کے ذریعے غریب کے طور پر شناخت کیے گئے گھرانوں کو بھی ڈی اے وائی- این آر ایل ایم ہدف بند گروپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

مشن کی خصوصی توجہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، معذور افراد، بزرگ، غریب ترین  اور کمیونٹی کے دیگر کمزور طبقوں کو ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جی میں سماجی موبلائزیشن کے حصے کے طور پر شراکتی کمزوری کی تشخیص کے عمل کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  شامل کرنے پر ہے۔

خطرے میں کمی کے سے متعلق فنڈ(وی آر ایف) کی فی ولیج آرگنائزیشن ( وی او) 1,50000 روپئےہے۔ یہ کارپس فنڈ گاؤں کی سطح پر وی او /پرائمری لیول فیڈریشن کو دیا جاتا ہے تاکہ افراد یا گھرانوں یا برادریوں کو درپیش خطرات کو دور کیا جا سکے۔

کیرالہ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کی خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(۔پی وی ٹی جیز) کی برادریوں کی شمولیت اور جامع ترقی کے لیے اور یوپی میں ونتانگیہ اور بنواریہ پسماندہ برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے خصوصی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

آر ایس ای ٹی آئیز ضلعی سطح کے دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہیں جن کا انتظام بینکوں کے ذریعہ دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) ، حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے فعال تعاون سے کیا جاتا ہے۔ یہ ادارے بے روزگاری کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے دیہی نوجوانوں کی ضروری مہارت کی تربیت کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں۔ ضلع میں لیڈ بینک آر ایس ای ٹی آئیز بنانے اور ان کے انتظام کی ذمہ داری لیتا ہے۔ ایم او آر ڈی زیادہ سے زیادہ روپے تک ایک وقتی عمارت گرانٹ فراہم کر رہا ہے۔ عمارت اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فی آر ایس ای ٹی آئی 2.0 کروڑ دیئے جاتے ہیں۔ ریاستی حکومت آر ایس ای ٹی آئی عمارت کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کرتی ہے۔ اس وقت 577 اضلاع میں 591 آر ایس ای ٹی آئیز کام کر رہے ہیں۔

وزارت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کو بھی نافذ کر رہی ہے، جو کہ 15 سے 35 سال کی عمر کے دیہی غریب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تقرری سے منسلک اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کو ستمبر 2014 سے نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی اور عالمی مہارت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ڈی ڈی یو- جی کے وائی کے تحت اب تک 15,59,438 امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

یہ معلومات دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.2349

(ش ح – م م- ر ا)  



(Release ID: 1986027) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi