وزارت دفاع

آئی این ایس ترمگلی کی شمولیت

Posted On: 13 DEC 2023 5:44PM by PIB Delhi

 ہندوستانی بحریہ14 دسمبر2023 کو وشاکھاپٹنم کے نیول ڈاکیارڈ میں ایک رسمی کمیشننگ تقریب میں فاسٹ اٹیک کرافٹ، آئی این ایس ترمگلی کو شامل کرے گی۔ اس جہاز کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے آج تک اپنی ممتاز خدمات کے دوران تین ناموں کے ساتھ دو قوموں کے پرچم تلے خدمات انجام دیں۔ ہندوستانی بحریہ میں بطور آئی این ایس  تلانچنگ، ایک  ٹرینکٹ کلاس جہازشامل کیا گیا تھا  اور اس نے 2006 تک فعال خدمت میں رہا اور اس کے بعد حکومت ہند کی طرف سے آئی او آر میں سفارتی رابطہ کاری کے حصے کے طور پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف)کو تحفے میں دیاگیا۔

یہ جہاز 16 اپریل 2006 کو ایم این ڈی ایف میں ایم سی جی ایس ہوراوی کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور مئی2023 میں اس کے عدم شمولیت تک وہاں خدمات انجام دیں۔ جہاز کو ہندوستانی بحریہ کو واپس کر دیا گیا، جس نے ایم این ڈی ایف کو نئے ایم سی جی ایس ہوراوی کے طورپر  ایک اِن- سروس واٹر جیٹ فاسٹ اٹیک کرافٹ،  آئی این ایس ترمگلی بھی فراہم کیا۔واپس آنے والے جہاز کی تفصیلی معائنے کے بعد اس کی تزئین و آرائش، مرمت اور اسے ہندوستانی بحریہ کے فورس لیول میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پچھلے چھ مہینوں میں بحری ڈاکیارڈ، وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعے جہاز کی وسیع پیمانے پر مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 14 دسمبر 2023 کو وشاکھاپٹنم میں’آئی این ایس ترمگلی‘کے طور پر شامل کیا جانا طے ہے۔وائس ایڈمرل سندیپ نیتھانی، چیف آف میٹریل کمیشننگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

************

ش ح۔ا ک۔ن ع

U. No.2331 

 



(Release ID: 1985974) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi