قبائیلی امور کی وزارت
حکومت نے درج فہرست قبائل کی جامع ترقی اور انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد اسکیموں کی شروعات کی ہے
Posted On:
13 DEC 2023 3:18PM by PIB Delhi
حکومت ہند ، سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس سے اپنی وابستگی کی عکاسی کے طور پر شامل ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور درج فہرست قبائل کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں ۔
حکومت درج فہرست قبائل اور قبائلیوں پر مرکوز علاقوں کی ترقی کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر درج فہرست قبائل کے لیے ترقیای عملی منصوبہ (ڈی اے پی ایس ٹی) کو نافذ کر رہی ہے ۔ قبائلی امور کی وزارت سمیت 42 وزارتیں/محکمے ہر سال اپنے کل اسکیم بجٹ کا کچھ فیصد قبائلی ترقی کے لیے ڈی اے پی ایس ٹی کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی، سڑکوں، ہاؤسنگ، بجلی، روزگار پیدا کرنے، ہنر سے متعلق مختلف قبائلی ترقیاتی منصوبوں وغیرہ کے لیے مختص کر رہے ہیں ۔
ایس ٹی کی ترقی کے لیے اسکیموں/پروگراموں/اقدامات اور سنگ میلوں/کامیابیوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
مرکزی بجٹ 24- 2023میں، ڈی اے پی ایس ٹی فنڈز کے طور پر 1,17,943.73 کروڑ روپے کی رقم 42 وزارتوں/ محکموں کی کل اسکیم کے بجٹ میں سے مختص کیے گئے ہیں جو کہ مالی سال 14-2013 کی اصل رقم کے مقابلے ڈی اے پی ایس ٹی فنڈز کی مختص رقم میں تقریباً ساڑھے پانچ گنا کا اضافہ ہے ۔
حکومت ہند نے 2021 میں اعلان کیا تھا کہ 15 نومبر، بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جائے گا ۔ یہ دن بہادر قبائلی آزادی کے جنگجوؤں کی یاد کے لیے وقف ہے تاکہ آنے والی نسلیں ملک کے بارے میں ان کی قربانیوں کے بارے میں جان سکیں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بہادری، مہمان نوازی اور قومی فخر کی ہندوستانی اقدار کے فروغ کے لیے قبائلیوں کی کوششوں کو تسلیم کر سکیں ۔
حکومت نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا جس میں لوگوں تک پہنچنے، بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی حفاظت، مناسب تغذیہ، معتبر صحت کی دیکھ بھال، پینے کا صاف پانی، وغیرہ کے فوائد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
حکومت نے پی ایم جن من (پی ایم جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) شروع کیا ہے جس کا مقصد 18 ریاستوں اور 1 ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں رہنے والے 75 مخصوص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جیز) کی جامع ترقی کرنا ہے جو 24,104 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ تعلیمی، صحت اور معاش کے سماجی اقتصادی اشاریوں میں مسلسل پیچھے ہیں ۔
قبائلی دیہاتوں کی ترقی میں خلاء کو پورا کرنے کے لیے، پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا کا مقصد 4.22 کروڑ کی آبادی (کل قبائلی آبادی کا تقریباً 40فیصد) پر محیط اہم قبائلی آبادی والے گاؤں کو تبدیل کرنا ہے ۔ 26-2025 تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم از کم 50 فیصد قبائلی آبادی والے 36,428 دیہاتوں اور 500 ایس ٹیز کو نوٹیفائیڈ ایس ٹی کے ساتھ احاطہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 2205.21 کروڑ روپے کی رقم ریاستوں کو پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں ۔
قبائلی طلباء کو ان کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے، 2018 میں ایک الگ مرکزی شعبے کی اسکیم تیار کی گئی تھی تاکہ ایکلویہ ماڈل ریذیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس) کی جغرافیائی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے 50 فیصد سے زیادہ ایس سی آبادی مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار پر مبنی کم از کم 20,000 قبائلی افراد کے ساتھ ہر بلاک تک رسائی حاصل کی جا سکے ۔ مزید یہ کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لیے کل 38,000 اساتذہ اور معاون عملہ کو بھرتی کیا جا رہا ہے جس سے 3.5 لاکھ قبائلی طلباء مستفید ہوں گے ۔ آج تک، 694 اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 401 ای ایم آر ایس پورے ملک میں کام کر رہے ہیں جس سے تقریباً 1,18,982 طلباء مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس اسکیم کو اب قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کی سفارشات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام بچوں کو ایک مساوی اور جامع کلاس روم ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو جس میں ان کے متنوع پس منظر، کثیر لسانی ضروریات، مختلف تعلیمی قابلیتوں کا خیال رکھا جائے اور انہیں سیکھنے کے عمل میں سرگرم حصہ دار ی کو یقینی بنایا جائے ۔
پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کے تحت، قبائلی امور کی وزارت ہر سال تقریباً 35 -33 لاکھ ایس ٹی طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرتی ہے ۔
اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل) ، وزارت تعلیم سمگرا شکشا اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو 19-2018 سے نافذ العمل ہے ۔ اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر صنفی اور سماجی زمرے کے فرق کو ختم کرنا اس اسکیم کے بڑے مقاصد میں سے ایک ہے ۔ اس اسکیم سے ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی برادریوں اور مخنث سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور بچے مستفید ہو رہے ہیں ۔ یہ اسکیم اندراج، برقرار رکھنے، اور صنفی برابری کے مختلف اشاریوں کے ساتھ ساتھ ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیتی برادریوں کے ارتکاز پر منفی کارکردگی کی بنیاد پر شناخت شدہ خصوصی توجہ والے اضلاع (ایس ایف ڈیز) پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے ۔
حکومت کی طرف سے کی گئی دخل اندازیوں کی وجہ سے، ایس ٹیز کے لیے خواندگی کی شرح 2011 میں 59فیصد (مردم شماری) سے بڑھ کر 72.1فیصد ہو گئی ہے (متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) رپورٹ (جولائی 2021 - جون 2022) کے مطابق)۔ مجموعی اندراج کا تناسب (جی ای آر) ) اپر پرائمری سطح پر 91.3 (14-2013) سے 98.0 (22-2021) تک بہتر ہوا ہے؛ ثانوی سطح (IX-X) پر ایس ٹی طلباء کے لئے جی ای آر 70.2(14-2013) سے بڑھ کر 78.1 (22-2021) ہو گیا ہے ۔ سینئر سیکنڈری سطح (XI-XII) پر ایس ٹی طلباء کے لئے جی ای آر 35.4 (2013-14) سے بڑھ کر 52.0 (22-2021) اور اعلیٰ تعلیمی سطح پر ایس ٹی طلباء کے لئے جی ای آر 11.3 (2013-14) سے بڑھ کر 18.9 (21-2020) ہو گیا ہے ۔
‘پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم)’ کا مقصد قبائلی کاروباری سرگرمیوں کو مضبوط بنانا اور زیادہ موثر، منصفانہ، ذاتی بندوبست ، قدرتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال، زرعی / نان ٹمبر کے جنگلات کی مصنوعات (این ٹی ایف پی) / غیر زرعی صنعت کو فروغ دے کر معاش کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) اس اسکیم کو نافذ کرنے والی مرکزی ایجنسی ہے ۔ یہ اسکیم قبائلیوں کی طرف سے ‘‘ووکل فار لوکل’’ کے تھیم کی حمایت کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ پی ایم جے وی ایم کے تحت، وزارت کم از کم امدادی قیمت پر معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پیز) کی خریداری، ایم ایف پی/غیر ایم ایف پی ویلیو چین کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تخلیق اور ون دھن وکاس کیندروں کے ذریعے قدر میں اضافے کے تربیتی پروگراموں کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ 3958 وی ڈی وی کیز کو منظوری دی گئی ہے جس سے 11,83,412 افراد مستفید ہوئے ہیں ۔
نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی)، قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک مرکزی عوامی شعبے کی صنعت (سی پی ایس ای) ہے ، جو پروگرام کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیاں / خود روزگار کے لیے اہل درج فہرست قبائل کے افراد کو رعایتی قرضے فراہم کرتا ہے ۔ پچھلے نو سال کے دوران این ایس ٹی ایف ڈی سی کی اسکیموں کے تحت آنے والے استفادہ کنندگان کی تعداد 8,71,101 ہے ۔
اسکل انڈیا مشن کے تحت ، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مختلف اسکیموں کے تحت ملک بھر میں ہنر مندی کی ترقی کے مراکز/انسٹی ٹیوٹ کے ایک جامع نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی برادریوں سمیت سماج کے تمام طبقات میں ہنر کی تربیت کا انعقاد کرتی ہے ۔ یہ مختلف اسکیمیں ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشا سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور صنعتی تربیتی اداروں (ائی ٹی آئیز) کے ذریعے دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) ہیں ۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت 6.5 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے ۔
پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی أ جی): دیہی ترقی کا محکمہ یکم اپریل 2016 سے دیہی ترقی دیہی ہاؤسنگ اسکیم پی ایم اے وائی – جی کو نافذ کر رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں سب کے لیے مکانات کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کے ساتھ پکے مکانات کی تعمیر کے لیے اہل دیہی گھرانوں کی مدد فراہم کی جا سکے ۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) - گرامین کے تحت ایس ٹیز کے لیے 65.54 لاکھ مکانات منظور کیے گئے ہیں، جن میں سے 52.54 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
جل جیون مشن: جل جیون مشن، مرکز کا اعانت یافتہ پروگرام ہے، جس کا مقصد 2024 تک ملک کے ہر دیہی گھرانے کو نلکے کے پانی کا کنکشن فراہم کرنا ہے تاکہ پورے ملک کے تمام دیہی گھرانوں کی عالمگیر کوریج کی جا سکے اور اس میں مجموعی طور پر دیہی ایس ٹی آبادی / گھرانے شامل ہیں ۔ جے جے ایم کے تحت تقریباً 1.35 کروڑ گھرانوں کو ایس ٹی پر مرکوز بستیوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی گئی ہے ۔
سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم جی): حکومت نے 2 اکتوبر 2014 سے سوچھ بھارت مشن (گرامین) [(ایس بی ایم (جی)] شروع کیا تھا جس کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں ( قبائلی علاقوں سمیت ) کو او ڈی ایف 2 اکتوبر 2019 تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا تھا ۔ ملک کے تمام دیہات (قبائلی علاقوں سمیت) پہلے ہی خود کو ای ڈی ایف قرار دے چکے ہیں ۔ 15-2014سے سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم -دیہی) کے تحت ایس ٹی گھرانوں کے لیے 1.48 کروڑ انفرادی گھریلو بیت الخلاء بنائے گئے ہیں ۔
حکومت اسکیل سیل کی بیماری کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے، جو کہ قبائلی آبادی کو متاثر کرنے والی جینیاتی خون کی خرابی ہے ۔ اس سلسلے میں یکم جولائی 2023 کو وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش سے سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا تھا ۔
پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم - کسان) کا مقصد ملک بھر میں تمام قابل کاشت زمیندار کسان خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے اور یہ کچھ اخراج کے معیارات کے ساتھ مشروط ہے ۔ اسکیم کے تحت، 6000/- روپے کی رقم سالانہ آدھار پر مبنی کسانوں کے بینک کھاتے میں براہ راست تین مساوی قسطوں میں 2000/- روپے منتقل کیے جاتے ہیں ۔ پی ایم کسان کے تحت تقریباً 1 کروڑ ایس ٹی کسانوں کو فوائد مل رہے ہیں ۔
حکومت نے چار مشن موڈ پروجیکٹ شروع کیے ہیں، یعنی پی ایم - آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-ا اے بی ایچ آئی ایم)۔ آیوشمان آروگیہ مندر، سابقہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز ( اے بی- ایچ ڈبلیو سیز)، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی دی ایم) ہیں ۔
پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم کو بنیادی ، ثانوی اور ثالثی سطح کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، موجودہ قومی اداروں کو مضبوط کرنے اور نئی اور ابھرتی ہوئی بیماریوں کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کے لیے نئے ادارے بنانے کی خاطر شروع کیا گیا تھا۔ پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم مرکز کی اعانت یافتہ اسکیم ہے جس کے کچھ مرکزی شعبے کے اجزاء ہیں ۔ اسکیم کی لاگت سال 26-2025 تک 64,180 کروڑ روپے ہے ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ کرائے گئے قومی خاندانی صحت سروے (این ایف ایچ ایس) کے مطابق، درج فہرست قبائل کے سلسلے میں، بچوں کی اموات کی شرح 44.4 (16-2015) سے کم ہو کر 41.6 (21-2019) ہو گئی ہے؛ پانچ سے کم اموات کی شرح 57.2 (16-2015) سے کم ہو کر 50.3 (21-2019) ہو گئی ہے، اور ادارہ جاتی فراہمی 68فیصد (16-2015) سے بڑھ کر 82.3فیصد (21-2019) ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، 12 سے 23 ماہ کی عمر کے بچوں کی مکمل حفاظتی ٹیکہ کاری 55.8فیصد (16-2015) سے بڑھ کر 76.8فیصد (21-2019) ہو گئی ہے ۔
حکومت، غریب استفادہ کنندگان کے مالی بوجھ کو کم کرنے اور قومی غذائی تحفظ ایکٹ (2013) کے ملک گیر یکسانیت اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، انتودیہ انّ یوجنا (اے اے وائی) گھرانوں اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت ترجیحی گھرانوں ( پی ایچ ایچ ) کے استفادہ کنندگان کو مفت اناج فراہم کر رہی ہے ۔
نیتی آیوگ نے جولائی 2023 میں ایک رپورٹ ‘قومی کثیر جہتی غربت اشاریہ’ شائع کیا جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ 16-2015 اور 21-2019 کے درمیان 13.5 کروڑ لوگ کثیر جہتی غربت سے باہر نکل آئے ہیں ۔ اگرچہ رپورٹ میں واضح طور پر ایس ٹیز کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، لیکن ضلع وار اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً تمام قبائلی ترجیحی اضلاع میں کثیر جہتی غربت میں بہتری آئی ہے ۔
قبائلی امور کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ والے سوال کے تحریری جواب میں اس کی جانکاری دی۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ ت ح
(U: 2319)
(Release ID: 1985971)
Visitor Counter : 116