کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور این سی اے ای آر نے نئی دہلی میں بھارت میں ‘‘سرمایہ کاروں کی تعلیم اورتحفظ کی پالیسی؛ ان چیزوں کا دعویٰ ، جن کا دعویٰ نہیں کیاگیا ’’ کے موضوع پر ایک مشترکہ ورکشا پ کا اہتمام کیا
Posted On:
12 DEC 2023 8:17PM by PIB Delhi
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) اور نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) نے ‘‘سرمایہ کاروں کی تعلیم اورتحفظ کی پالیسی؛ ان چیزوں کا دعویٰ ، جن کا دعویٰ نہیں کیاگیا ’’ کے موضوع پر 12دسمبر 2023کو نئی دہلی کے این سی اے ای آرآڈیٹوریم میں مشترکہ طور پر نوجوانوں کے لیے ایک مخصوص ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں کالج کے طلباکو شامل کیاگیا۔
ورکشاپ میں ان چیزوں کا دعویٰ ، جن کا دعویٰ نہیں کیاگیاہے جیسے پراویڈنٹ فنڈز، شیئرز اور ڈیویڈنڈ کے بارے میں بیداری پر زور دیا۔ورکشاپ میں اس سلسلے میں بیداری بڑھانے، غیر دعویدار حصص کو محفوظ کرنے اور اتھارٹی کے اندر سرمایہ کاروں کے عمل کو آسان بنانے میں آئی ای پی ایف اے کے رول کے بارے میں بھی بات کی گئی ۔ اس اقدام میں جس کا مقصد ، نچلی سطح پر مالی شمولیت کو فروغ دینا اورانکلیمڈفنڈ زکے بارے میں اختراعی نظریات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے یونیورسٹی کے طلباء بھی شامل ہوئے۔
اپنے قیام کے بعد سے، آئی ای پی ایف اے نے سرمایہ کاری سے متعلق مختلف بیداری پروگرام منعقد کئے ہیں جس کا مقصد دیہی ،نیم شہری اور شہری علاقوں میں مالی خواندگی کو بڑھانا اور حقدار دعویداروں کے لیے غیر دعویدار حصص، ڈیویڈنڈز اور ڈیبینچرز کی تیزی سے بازیابی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ این سی اے ای آر میں اپنی تحقیقی قیادت کے ذریعہ آئی ای پی ایف اے نے نچلی سطح پر نوجوانوں کو منسلک کرنے کے لیے این سی ای اے آر کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس میں انہیں بیداری کے ذریعے بغیر دعویٰ کیے گئے اثاثوں کا آسانی سے دعوی کرنے کے بارے میں تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اپنے کلیدی خطاب میں،آئی ای پی ایف اے کی سی ای او اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری محترمہ انیتا شاہ اکیلا نے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ میں آئی ای پی ایف اے کے کردار پر زور دیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ کس طرح آئی ای پی ایف اے سرمایہ کاروں کے تحفظ اوربیداری سے متعلق مسائل پر باقاعدگی سے کام کرتا ہے۔
ورکشاپ کے دوران، مختلف مقررین نے بینکوں، پراویڈنٹ فنڈز، شیئرز اور ڈیویڈنڈز کے ساتھ غیر دعوی کئے گئے فنڈز کو محفوظ بنانے میں آئی ای پی ایف اے کے اہم رول پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ جائز دعویداروں کوواپسی میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے دعوے کے تصفیہ کے عمل کے ارد گرد کی پیچیدگیوں ،جیسے نامکمل دستاویزات، دستاویزات کی عدم مماثلت، قانونی مسائل، تضادات پر تاخیر سے جوابات، اور بہت سے افراد کی جانب سے دعوے کے صحیح مقام کے بارے میں آگاہی کی کمی پر بھی توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ یونیورسٹی کے شرکاء نے گروپ تبادلہ خیال میں حصہ لیا اور موضوع کے تعلق سے اختراعی نظریات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے مالی خواندگی اور شمولیت کی اہمیت کو تسلیم کیا، تاکہ انہیں باخبر فیصلے کرنے اور معاشی ترقی میں رول اداکرنے اور زیادہ مساوی اور مستحکم معاشروں کی تشکیل کے لیے اپنے علم کا اشتراک کرنے کے قابل بنایاجاسکے۔
این سی اے ای آرمیں آئی ای پی ایف کے چیئرپروفیسر ڈاکٹرسی ایس مہاپاترانے اس ورکشاپ کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ، نامور مقررین میں،لیفٹیننٹ کرنل تشار آنند، کے جنرل منیجر، کارپوریٹ امور کی وزارت؛ محترمہ ریتو پرکاش سنگھ، یو جی آراو کیپٹل لمیٹڈ میں ایم ایس ایم ای ریسرچ انویسٹر ریلیشنز؛ جناب گنگیش ورما، ٹیکنالوجی اور پالیسی کے پرنسپل ایسوسی ایٹ، صراف اور شراکت دار؛ اور جناب منیش آہوجا، انٹیل انویسٹ کے کوفائنڈر۔ جناب سمیت اگروال شامل تھے ۔آئی ای پی ایف اے میں اے جی ایم اویرنیس کے جناب سمت اگروال نے شکریہ کی تحریک پراپنے تشکرکا اظہارکیا،اورمتعلقہ فریقوں کے لیے مالیاتی ماحولیاتی نظام کے فروغ میں آئی ای پی ایف اے کے منفرد کردار کو اجاگر کیا۔
آئی ای پی ایف اے کے بارے میں
بھارتی حکومت کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے ذریعہ ، حصص کی واپسی کی خاطرسرمایہ کار تعلیم اور تحفظ کے فنڈ کا انتظام کرنے کے لیے، بغیر دعووں ، اور سرمایہ کاروں کو دیگر چیزوں کے علاوہ میچورڈ ڈپازٹس/ڈیبینچرز کے لئے انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کو 7 ستمبر 2016 کو قائم کیا گیا تھا۔
این سی اے ای آرکے بارے میں
این سی اے ای اے ہندوستان کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا آزاد معاشی تھنک ٹینک ہے، جسے 1956 میں پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے پالیسی کے انتخاب سے آگاہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا بھر کے چند آزاد تھنک ٹینکس میں سے ایک ہے جو خاص طور پر بڑے پیمانے پر گھریلو سروے کے لیے سخت معاشی تجزیہ اور پالیسی آؤٹ ریچ کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کی گہری صلاحیتوں کے ساتھ ملاتا ہے، ۔ این سی اے ای آر کی سربراہی اس کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پونم گپتا کر رہی ہیں، جو ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں، جنہوں نے 1 جولائی 2021 کو عہدہ سنبھالا تھا، اور یہ ایک آزاد گورننگ ادارے کے زیر انتظام ہے جس کی صدارت فی الحال جناب نندن ایم نیلیکانی کر رہے ہیں۔
*********
U.NO.2306
(ش ح۔ش م ۔ع آ)
(Release ID: 1985778)
Visitor Counter : 95