ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہندوستان، عالمی مالیاتی خدمات کے بازار کا مرکز بن سکتا ہے: شری دھرمیندر پردھان


ہم، علم اور قابلیت کی ایک سپر ہائی وے تعمیر کررہے  ہیں - شری دھرمیندر پردھان

اے آئی سی ٹی ای ، این ایس ڈی سی اور بجاج فائننسرو  بینکنگ، فائنانس اور انشورنس میں سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کرانے کے لیے یکجا ہوئے

شراکت داری کے تحت نوجوانوں کی ہنر مندی اوڈیشہ کے 10 اضلاع میں شروع ہونے والی ہے جس میں طلباء کو بجاج فائننسر اور اسکل انڈیا سے مشترکہ سرٹیفیکیشن حاصل ہو گا

Posted On: 12 DEC 2023 7:44PM by PIB Delhi

اے آئی سی ٹی ای ، این ایس ڈی سی اور بجاج فائننسر نے اگست میں جناب دھرمیندر پردھان، مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ؛ شری اتل کمار تیواری، سکریٹری، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت؛ پروفیسر راجیو کمار، ممبر سکریٹری،اے آئی سی ٹی ای؛ وید منی تیواری، سی ای او، اے آئی سی ٹی ای ، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اور سنجیو بجاج، اے آئی سی ٹی ای ، این ایس ڈی سی اور بجاج فائننسر کے چیئرمین اور ایم ڈی  کی موجودگی میں دو مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔  تقریب میں کروش ایرانی، صدر گروپ – سی ایس آر  اور پلوی گندھالیکر، نیشنل ہیڈ –سی ایس آر  بجاج فنسرو نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PE2U.jpg

اے آئی سی ٹی ای، (وزارت اعلیٰ تعلیم کے زیراہتمام) اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، (منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیراہتمام)، ملک میں اسکل ایکو سسٹم کے پرنسپل آرکیٹیکٹ نے آج بجاج فائننسر لمٹیڈ کے ساتھ شراکت داری شروع کی،جو ہندوستان کے معروف اور متنوع مالیاتی خدمات کے گروپوں میں سے ایک ہے، تاکہ  نوجوان گریجویٹس کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے مواقع کے لیے تیار کیا جاسکے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے  این ایس ڈی سی اور اے آئی سی ٹی ای کے بجاج فائننسر کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تاکہ نوجوان گریجویٹس کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے موقعے  کے لیے تیار کیا جا سکے اور بینکنگ، فائنانس اور انشورنس میں ایک سرٹیفکیٹ پروگرام کا آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو شراکت داری قائم کی گئی ہے وہ مالیاتی شعبے میں بڑے پیمانے پر  صلاحیت سازی کرے گی اور ہمارے نوجوانوں کو مالی اور ڈیجیٹل اسپیس میں ہونے والی تبدیلی میں حصہ لینے کے لیے بااختیار بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم کے وکست بھارت کے وژن، نوجوانوں کی آواز پروگرام سے  جو کل شروع کیا گیا ہے، ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نوجوانوں کے خیالات، ہنرمندی کی ترقی کے کردار اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل میں مالیاتی شعبہ اجاگر  ہوتا ہے۔ جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے نوجوان علم، قابلیت، ہنر اور صحیح رویہ سے چلنے والے وکست بھارت کی تعمیر   میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علم اور قابلیت کی ایک سپر ہائی وے تعمیر کررہے ہیں اور ہندوستان عالمی مالیاتی خدمات کے بازار کا مرکز بن سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PNSC.jpg

پروفیسر ٹی جی سیتارام، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ، بجاج فنسرو کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے سے تعلیم اور صنعت اور اکیڈمی کے روابط میں نئے تعاون کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اے آئی سی ٹی ای کے وژن کو تقویت دے گا تاکہ فنانس، بینکنگ اور انشورنس کے شعبے میں طلباء کے لیے تعلیم، انٹرنشپ اور ملازمت کی تربیت کے بے پناہ مواقع فراہم کرکے صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان فرق کو پر کیا جاسکے۔

وید منی تیواری، سی ای او، این ایس ڈی سی اور ایم ڈی، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل نے کہا، ہندوستان کے مالیاتی شعبے  میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی ہوئی  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایس ڈی سی میں، ہماری لگن، نوجوانوں کو ہنر مندی کی ترقی کے اقدامات کے ذریعے متنوع مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانے میں مضمر ہے، اور بجاج فائننسرو کے ساتھ شراکت داری ہماری ہنر مندی کی کوششوں کو مالیاتی شعبے میں صنعت کی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اسٹریٹجک اقدام کی نشاندہی کرتی ہے۔

سنجیو بجاج، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، بجاج فائننسر.، نے کہا کہ این ایس  ڈی سی  اور وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری نوجوانوں کو ہنر مندی تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرکے ان میں فرق پیدا کرنے میں ہماری مدد کرے گی جس سے کامیابی کے لامحدود امکانات کھلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوشل بھارت، کوشل بھارت کے تھیم کے مطابق مستقبل کے لیے معاشی لچک اور ایک جامع افرادی قوت بھی بنائے گی۔

شراکت داری کے تحت، بجاج فائننسرو ،بینکنگ، فنانس اور انشورنس (سی پی بی ایف آئی) میں اپنے سرٹیفکیٹ پروگرام کے ذریعے 20,000 امیدواروں کی صلاحیت سازی  کے لیے ہنر مندی کے اقدامات کو آگے بڑھائے گا، یہ 100 گھنٹے کا پروگرام ہے جو صنعت کے ماہرین، تربیتی شراکت داروں اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ نفسیاتی صحت کے ادارے سی پی بی ایف آئی فی الحال 23 ریاستوں، 100 اضلاع اور 160سے زیادہ  قصبوں میں 350سے زیادہ  کالجوں میں چل رہا ہے۔ اس کا مقصد گریجویٹس اور ایم بی اے کے خواہشمندافراد میں مہارت، علم اور رویہ کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں، انہیں ملازمت کی تلاش اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں اپنے طویل مدتی کریئر سے متعلق صحیح فیصلے کرنے کا اہل  بنانا ہے۔

دونوں شراکت داریوں  میں نصاب کے فروغ  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جو فنانس، بینکنگ، اور انشورنس کے ہمیشہ بدلتے ہوئے منظر نامے سے مطابقت رکھتی  ہیں اور جدید ترین صنعتی رجحانات، تکنیکی ترقیات، اور نصاب میں بہترین طریقوں کو یکجا کرتی ہیں ۔این ایس ڈی  سی کے ساتھ شراکت سے  اسکل انڈیا ڈجیٹل ایس آئی ڈی  کو فروغ حاصل ہوگا، جو سرکار کی قیادت والی ہنرمندی اور چھوٹے کاروبار کے اقدامات  کے لئے جامع جانکاری حاصل کرنے کا باب داخلہ ہوگا۔جس سے اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ یہ طلباء نہ صرف تعلیمی اعتبار سے اہلیت کے حامل ہیں بلکہ ان شعبوں   کے عملی حقائق سے بھی واقف ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XLO6.jpg

اہم صنعتی شراکت داریوں کے ذریعہ ساکھ والے  بینکوں، مالیاتی اداروں، اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ بھی طلباء کے لیے انمول مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ شراکتیں انٹرن شپس تک رسائی فراہم کرتی ہیں، ملازمت کے دوران تربیت، اور صنعتی طورطریقوں   کی حقیقی دنیا کی جھلک  پیش کرتی ہیں ۔ اس سے کلاس روم میں  سیکھنے اور صنعت کے تقاضوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے  میں مدد ملے گی،جس سےایک   پیشہ ورانہ  کردارمیں بدلنے  کی راہ ہموار ہوگی۔

ڈومین کی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ، اشتراک کا مقصد علمی طور پر ڈیزائن کردہ مواصلات اور کام کی جگہ کی مہارتوں کے ذریعے امیدواروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ آج تک،سی پی بی ایف آئی  نے آغاز سے لے کر اب تک دوسرے اور تیسرے درجے  کے قصبوں کے 40,000 سے زیادہ طلباء کو تربیت دی ہے اور اس سے فائدہ حاصل کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TR52.jpg

وزارت تعلیم کے زیراہتمام اے آئی سی ٹی ای نے اوڈیشہ کو ترجیحی ریاست کے طور پر نامزد کیا ہے۔ نتیجتاً، نوجوانوں کے ہنر مندی کے پروگراموں کی شروعات اوڈیشہ کے دس اضلاع میں پہلے مرحلے میں شروع ہو جائے گی جہاں طالب علموں کو بجاج فائننسرو اور سکل انڈیا کا  تسلیم شدہ مشترکہ سرٹیفیکیشن ملے گا۔

********

  ش ح۔اس ۔رم

U-2303  



(Release ID: 1985755) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Punjabi