بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹینڈر میں سامنے آنے والی توانائی کے ذخیرے کی قیمت 10.18 روپے فی کلو واٹ ہے۔ بیٹری انرجی اسٹوریج کے لیے وی جی ایف اور پی ایل آئی سے اسٹوریج کی لاگت میں کمی آنے کی امید ہے: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر

Posted On: 12 DEC 2023 6:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی نے بتایا ہے کہ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا  کے ذریعہ 500 میگاواٹ / 1000 میگاواٹ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم  کی تنصیب کے لیے ٹیرف پر مبنی مسابقتی ٹینڈر میں سامنے آنے والی صلاحیت 10.83 لاکھ  روپے میگاواٹ ہے جو ماہانہ تقریباً 10.18 روپے كلو واٹ ہے۔

بیٹری اسٹوریج کو ارزاں بنانے کے لیے حکومت نے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے 4,000 میگاواٹ کے قیام کے لیے ایک وائبلٹی گیپ فنڈنگ اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم میں بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے لیے 40 فی صد تک کیپٹل لاگت کی حد تک وی جی ایف کا انتظام ہے جو بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم سے بجلی کی قیمت کو کم کرے گا۔

علاوہ ازیں بھاری صنعتوں کی وزارت نے جون، 2021 میں 50 گیگا واٹ صلاحیت کی ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج کی تیاری کے لیے ایک پروڈکشن سے منسلک ترغیب (پی ایل آءی) اسکیم شروع کی ہے جس میں 10 گیگا واٹ سے زیادہ گرڈ اسکیل بیٹری اسٹوریج شامل ہے۔ 50 گیگا واٹ کی صلاحیت میں سے 30 گیگا واٹ کی صلاحیت مسابقتی ٹینڈر کے عمل کے ذریعے پہلے ہی الاٹ کی جا چکی ہے۔ پی ایل آءی- اے سی سی اسکیم 18,100 کروڑ روپے کی لاگت پر مشتمل ہے۔

پی ایل آئی اسکیم گرڈ اسکیل ایپلی کیشنز کے لیے سیلوں کی گھریلو مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی، درآمدات پر انحصار کم کرے گی اور مستقبل میں بی ای ایس ایس کی لاگت میں کمی آئے گی۔

یہ اطلاع بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 12 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1985683) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi