وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

51.04 کروڑ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کھاتے کھولے گئے جن میں 2,08,855 کروڑ روپے جمع ہیں

Posted On: 12 DEC 2023 8:13PM by PIB Delhi

29.11.2023 تک، کل 51.04 کروڑ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کھاتے کھولے گئے ہیں جن میں 2,08,855 کروڑ روپے جمع ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم جے ڈی وائی کا آغاز 28.08.2014 کو مالیاتی شمولیت کے قومی مشن کے طور پر کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ہر ایک غیر بینک والے بالغ کو بینکنگ سہولیات اور بنیادی بینک اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہوئے ملک میں وسیع پیمانے پر مالی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم جے ڈی وائی اسکیم میں مائیکرو سرمایہ کاری جیسے فلیکسی ریکرنگ ڈپازٹس کے لیے کوئی اندرونی سہولت نہیں ہے۔ تاہم، پی ایم جے ڈی وائی اکاؤنٹ ہولڈر اپنے متعلقہ بینکوں کی شرائط و ضوابط کے مطابق مائیکرو انویسٹمنٹ جیسے فلیکسی ریکرنگ ڈپازٹس وغیرہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 22.11.2023 تک کل 4.30 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں میں صفر بیلنس ہے کیونکہ یہ اسکیم پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں میں کسی بھی کم از کم بیلنس کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے بغیر ایک اندرونی سہولت فراہم کرتی ہے۔

************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2294


(Release ID: 1985680) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Marathi