نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جسپریت کور نے سونے سے چمک بکھیری، یوگیش کتھونیا نے ہریانہ کی تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا


یوپی کے نیہل گپتا نے بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلز کا طلائی تمغہ جیتا

Posted On: 12 DEC 2023 5:58PM by PIB Delhi

جسپریت کور نے منگل کو کھیلو انڈیا نیشنل پیرا گیمز کے ایلیٹ 45 کلوگرام والے زمرے میں زبردست کوشش کرتے ہوئے 85 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ پنجاب کی پیرا کھلاڑی میدان میں باقی کھلاڑیوں سے آگے رہی، جب کہ گجرات کی سپنا شاہ نے 47 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ مہاراشٹر کی سونم پاٹل نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

ہریانہ کے یوگیش کتھونیا نے ایف 56 زمرے کے ڈسکس تھرو میں 40.09 میٹر کے فاصلہ کی کوشش کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ یوپی کے ویربھدر سنگھ 36.24 میٹر کی دوری کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے اور تمل ناڈو کے پرکاش وی نے 33.91 میٹر کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

من پریت کور ایلیٹ 41 کلوگرام زمرے میں، شاندار فارم میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنی تیسری کوشش میں 85 کلوگرام وزن اٹھانے میں کامیابی حاصل کی۔ مہاراشٹر کی شکلا بدکر 50 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جبکہ گجرات کی نینا رباری تیسرے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے 47 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی 400 میٹر دوڑ کے ٹی 11 زمرے میں، ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مدن نے  کافی اعتماد دکھایا اور  1:00.13 منٹ میں دوری مکمل کی۔ دوسرے نمبر پر ہریانہ کے تیمارا سنتوش رہے۔ انہوں نے یہ دوڑ 1:05.15 میں پوری کی، جب کہ کرناٹک کے روی کمار بھانک لاگی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے 1:07.99 منٹ کے وقت کے ساتھ یہ دوڑ پوری کی۔

منگل کو نئی دہلی کے نہرو اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس میں بھی پیرا گیمز کی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ انڈمان و نکوبار جزائر کی ایم بھوانی نے خواتین کی لمبی کود میں ٹی 63 اور 64 زمرے میں 3.02 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والی ٹھاکر نشا نے 2.86 میٹر کی دوری تک چھلانگ لگا کر سلور میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

خواتین کا شاٹ پٹ فائنل دلچسپ تھا، جہاں ہریانہ کی پونم شرما نے ایف 56  اور ایف 57 زمرے میں 6.99 میٹر تک گولا پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا۔ گجرات کی میر صادقہ نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کل 6.89 میٹر کی دوری تک شاٹ پٹ پھینک کر یہ کامیابی حاصل کی۔ سخت مقابلہ کے دوران میناکشی ایچ جادھو نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 5.16 میٹر کی دوری تک شاٹ پٹ پھینک کر یہ کامیابی حاصل کی۔

بھالا پھینک مقابلہ کے ایف 53 اور ایف 54 زمرے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دپیش کمار نے 26.05 میٹر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ یہ ان کے اور ان کے ریاستی ساتھی پردیپ کمار کے درمیان تھا، جنہوں نے 25.30 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہریانہ کے سمیت نے 16.75 میٹر تک بھالا پھینک کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

آسام کی انسمیتا کنوار نے ٹی 20، ٹی 37 اور ٹی 38 زمرے میں گولڈ میڈل کے لیے 3.65 میٹر تک چھلانگ لگائی۔ گجرات کی بینا مورڈیا نے 3.08 میٹر کی کی چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہریانہ کی پوجا تیسرے نمبر پر رہیں۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2276


(Release ID: 1985661)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi