زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تحقیق اور ترقی کے ذریعے زراعت کو فروغ دینا

Posted On: 12 DEC 2023 5:11PM by PIB Delhi

حکومت زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر ) اور ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اے یو ز) کے ذریعے زرعی شعبے میں تحقیق و ترقی  (آر اینڈ ڈی ) کو فروغ دے رہی ہے۔ محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای ) کا بجٹ میں  2019-20 میں 7846.17 کروڑ سے روپےسے 2023-24 میں 9504 کروڑ روپے تک  کا اضافہ ہوا ہے۔

آئی سی اے آر ایس اے یو ز  کے ساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں موجودہ رکاوٹوں کا حل فراہم کرنے کے لیے مسلسل زرعی تحقیق اور ترقی میں مصروف ہے۔ آئی سی اے آر سیڈ ہب پراجیکٹس، دالوں اور تیل کے بیجوں کے فروغ، غذائی باغات، موسمیاتی لچکدار زرعی اقدام اور قدرتی وسائل کے انتظام کے ذریعے زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرام شروع کرتا ہے۔ آئی سی اے آر کے آل انڈیا کوآرڈینیٹڈ ریسرچ پروجیکٹس (اے آئی سی آر پی ز) ملٹی لوکیشن ٹرائلز کے ذریعے ٹیکنالوجیز کی ترقی/ٹیسٹنگ/شناخت کے لیے ذمہ دار ہیں ۔جبکہ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی اے آر آئی ز) کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے ز) کے ذریعے لاگو کیے گئے ٹیکنالوجی پروجیکٹوں کےلئے آئی سی اے آر سپانسرڈ ٹرانسفر کی منصوبہ بندی، نگرانی، جائزہ اور تشخیص کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

حکومت کرشی وگیان کیندر (کے وی کے ) اسکیم کو  اس کے استعمال اور صلاحیت کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کی تشخیص اور مظاہرے کے مینڈیٹ کے ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں میں لاگو کرتی ہے۔ اپنی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، کے وی کے زکسانوں، فارم خواتین اور دیہی نوجوانوں کو زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر تربیت فراہم کرتے ہیں۔ کے وی کے زنے 19.53 لاکھ کسانوں کو تربیت دی اور 2032-2022 کے دوران ان کے علم اور مہارت کو جدید دور کے حساب سے اپ ڈیٹ کرنے کےلئے  فصل کی پیداوار، باغبانی، مٹی کی صحت اور زرخیزی کے انتظام، مویشیوں کی پیداوار اور انتظام، ہوم سائنس/خواتین کو بااختیار بنانے، زرعی انجینئرنگ، پودوں کے تحفظ اور ماہی پروری پر 2,98,932 فرنٹ لائن مظاہرے کئے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

*********

U.NO.2260

(ش ح۔ام۔)



(Release ID: 1985530) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil