سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معمر افراد کے گھر

Posted On: 12 DEC 2023 4:26PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کا محکمہ بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام(آئی پی ایس آر سی) کو نافذ کر رہا ہے، جو اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی)  کی اسکیم کا ایک جزو ہے، جس کے تحت غیر سرکاری/رضاکارانہ تنظیموں کو بزرگ شہریوں کے گھر (اولڈ ایج ہومز)، مسلسل نگہداشت کے گھر، وغیرہ چلانے اور دیکھ بھال کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے۔جس کا مقصد پناہ، غذائیت، طبی نگہداشت اور تفریح کی سہولیات ،نادار بزرگ شہریوں کو مفت فراہم کرنا ہے۔ ملک بھر میں آئی پی ایس آر سی کے تحت امداد کردہ  اس وقت 603 بزرگ شہریوں کے گھروں (اولڈ ایج ہومز) کی ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

بزرگ شہریوں کے گھروں کی تعداد

آندھرا پردیش

68

اروناچل پردیش

2

آسام

35

بہار

9

چھتیس گڑھ

3

دہلی

3

گوا

2

گجرات

10

ہریانہ

13

ہماچل پردیش

2

جموں اور کشمیر

13

جھارکھنڈ

4

کرناٹک

39

کیرالہ

5

مدھیہ پردیش

33

مہاراشٹر

49

منی پور

38

میگھالیہ

2

میزورم

4

ناگالینڈ

5

اوڈیشہ

80

پڈوچیری

2

پنجاب

1

راجستھان

26

تمل ناڈو

66

تلنگانہ

19

تریپورہ

2

اتر پردیش

39

اتراکھنڈ

2

مغربی بنگال

27

مجموعی عدد

603

پچھلے تین سالوں کے دوران آئی پی ایس ار سی کے تحت غیر سرکاری/رضاکارانہ تنظیموں کو جاری کی گئی نقد رقم  کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

سال

2020-21

2021-22

2022-23

جاری شدہ فنڈ

(روپے لاکھ میں)

12258.27

9319.90

7231.38

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کے لیے وسیع فریم ورک کمپنیز ایکٹ، 2013 کے سیکشن 135، ایکٹ کے شیڈول VII اور کمپنیز (سی ایس آر پالیسی) رولز، 2014 میں فراہم کیا گیا ہے۔ ایکٹ کا شیڈول VII ان اہل سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو سی ایس آر کے طور پر کمپنیوں کے ذریعہ انجام دی جاسکتی ہیں۔ ایکٹ کے شیڈول VII کے آئٹم نمبر (iii) میں بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہومز (سینئر سٹیزن ہومز)، ڈے کیئر سینٹرز اور اس طرح کی دیگر سہولیات کا قیام شامل ہے۔

ایکٹ کے تحت، سی ایس آر ایک بورڈ سے چلنے والا عمل ہے اور کمپنی کے بورڈ کو اپنی سی ایس آر کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر کمپنی کی سی ایس آر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، فیصلہ کرنے، عمل کرنے اور نگرانی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ حکومت کمپنیوں کو کسی خاص سرگرمی میں خرچ کرنے کے لیے کوئی خاص ہدایت جاری نہیں کرتی ہے۔

ایم سی اے 21 رجسٹری میں کمپنیوں کے ذریعہ دائر کردہ سی ایس آر سے متعلق تمام ڈیٹا پبلک ڈومین میں دستیاب ہے اور www.csr.gov.in پر اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایم سی اے 21 رجسٹری میں کمپنیوں کی طرف سے کی گئی فائلنگ کی بنیاد پر، سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹیویٹی (بشمول اولڈ ایج ہوم سرگرمی) پر پچھلے 3 سالوں کے سی ایس آر اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

(روپے کروڑ میں)

ترقیاتی شعبہ

2019-20

2020-21

2021-22

بزرگ شہریوں  کی بہبود

52.33

56.47

76.23

(31.3.2023 تک کا ڈیٹا۔ ماخذ: کارپوریٹ ڈیٹا مینجمنٹ سیل)

نوٹ: کمپنیوں کو 31.3.2024 کو یا اس سے پہلے 2022-23 کے لیے سی ایس آر  تفصیلات فائل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno2252


(Release ID: 1985468)
Read this release in: English , Hindi , Marathi