وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ڈیری کی ترقی کے لیے قومی پروگرام

Posted On: 12 DEC 2023 1:33PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کا مویشی اور ڈیری کامحکمہ ملک بھر میں فروری2014 سے’’ ڈیری کی ترقی کے لیے قومی پروگرام‘‘(این پی ڈی ڈی) اسکیم کو  نافذ کر رہا ہے، جس کا مقصد معیاری دودھ کی پیداوار، خریداری، پروسیسنگ اور دودھ سے بنی اشیاء کی  مارکیٹنگ کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا/ تیار کرنا ہے ۔اس اسکیم کو جولائی2021 میں از سر نوتشکیل دیا گیا تھا، تاکہ 22-2021 سے لے کر 26-2025 تک  اسے نافذ کیا جاسکے اور جس کے کل بجٹ میں 1790 کروڑ روپے کے دو اجزاء ہیں:

جزو ’اے‘ معیاری دودھ کی جانچ کے آلات کے ساتھ ساتھ بنیادی ٹھنڈک کی سہولیات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق/مضبوطی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

جزو ‘بی‘ (کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیرینگ) کا مقصد دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ، ڈیری پروسیسنگ کی سہولیات اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا اور پروڈیوسر کی ملکیت والے اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

24-2023 کے دوران اسکیم کے جزو’اے‘ اور جزو’بی‘(کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیرینگ)دونوں کے تحت 345.93 کروڑ روپے کی رقم(بجٹ کا تخمینہ) مختص کی گئی ہے ۔

این پی ڈی ڈی  اسکیم کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

اسکیم کے جزو  اے کے تحت، 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں195 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جس میں کل 3311.10 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔  جس میں مرکزی حصہ 2479.06 کروڑ روپے) ہے۔ ریاستوں کو ان منصوبوں کے نفاذ کے لیے کل 1824.60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس کے مقابلے میں 1429.62 کروڑ کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسکیم کے جزو بی کے تحت 8 ریاستوں میں22 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جس کی کل لاگت 1130.63 کروڑ روپے ہے۔ پروجیکٹس پر عمل آوری کے لیے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کو کل 84.02 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

تقریباً 16,794 ڈیری کوآپریٹو سوسائیٹیوں کو منظم/بحال کیا گیا ہے، 30,066 خودکار دودھ جمع کرنے والے یونٹ قائم کیے گئے ہیں اور تقریباً82 ڈیری پلانٹس کو مضبوط کیا گیا ہے اور اس اسکیم کے تحت روزانہ 24.00 لاکھ لیٹر اضافی/نئی دودھ پروسیسنگ کی صلاحیت پیدا کی گئی ہے۔

 

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2235


(Release ID: 1985387)
Read this release in: English , Hindi