وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات

Posted On: 11 DEC 2023 5:39PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے مقامات پر مبنی گنجائش سازی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد سیاحتی مقامات کے نزدیک رہنے والوں کو تربیت، معیاد بڑھانے اور آگاہی دینے اور خدمات اور ٹریننگ کو مقامی لوگوں تک پہنچانا ہے، جو ٹریننگ کے لئے دوسرے شہروں یا قصبوں تک نہیں جا سکتے۔

اب تک اس مہم کے تحت بارہ ہزار امیدواروں کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے اور اس طرح کی ڈیڑھ سو سے زیادہ ٹریننگ ملک بھر میں مختلف سیاحتی مقامات پر کی جا چکی ہیں۔

ہندوستان کو پائیدار اور ذمہ دار سیاحت کے لئے پسندیدہ عالمی مقام بنانے کے لئے سیاحت  کی وزارت نے پائیدار سیاحت کے لئے قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پائیدار سیاحت کے فروغ کے لئے  مندرجہ ذیل اہم نکات اس حکمت عملی کا حصہ ہیں:

  • ماحولیاتی تحفظ کا فروغ
  • حیاتیاتی تنوع کا تحفظ
  • اقتصادی پائیداری کا فروغ
  • سماجی و ثقافتی پائیداری کا فروغ
  • پائیدار سیاحت کے سرٹیفکیشن کی اسکیم
  • آئی ای سی اور گنجائش سازی
  • گورننس

پائیدار سیاحت کے لئے قومی حکمت عملی پر عمل درآمد میں وزارت کی مدد کے لئے وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)کو سنٹرل نوڈل ایجنسی مقرر کیا ہے۔

دیسی فروغ اور پبلسٹی کی اسکیم کے تحت وزارت سیاحت ریاستی حکومتوں کو پچاس لاکھ روپے تک کی مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتی ہے اور یوٹی  انتظامیہ کو 30 لاکھ روپے  فراہم کئے جاتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت درج ذیل شامل ہیں۔

  • نیم مستقل  اسٹرکچر کی تیاری
  • پوسٹر پمفلٹ اخباری اشتہار اور فلموں کی تیاری
  • فنکاروں کی مالی اعانت
  • بیٹھنے کا انتظام، لائٹ کا انتظام وغیرہ

وزارت سیاحت سودیش درشن، عقیدتمندوں اور یاتریوں اور روحانی وراثت کے فروغ کی مہم، پرساد اور مرکزی ایجنسیوں کی مدد کے تحت ریاستی حکومتوں یا مرکزی انتظام والے علاقوں کو سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ اطلاع ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1985257)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi