پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایتھنول ملا ہوا پیٹرول
Posted On:
11 DEC 2023 3:47PM by PIB Delhi
حکومت ہندوستان ایتھنول ملا ہوا پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت پیٹرول میں ایتھنول کی مسلسل بڑھاوا دے رہی ہے۔ ملک کے لیے پیٹرول درآمدات کے انحصار کو کم کرنے، غیر ملکی زرمبادلہ میں بچت کرنے، گھریلو زراعت کے شعبے کوبڑھاوا دینے اور متعلقہ حولیاتی فوائدکئی دیگر مقاصد کے ساتھ یہ پہل کی گئی ہے۔عوامی سیکٹر کی تیل فروخت کار کمپنیوں (او ایم سیز) نے ایتھنول ملا ہوا پیٹرول کے تحت ا یتھنول سپلائی سال(ای ایس وائی) 2022-23 کے دوران تقریباً 509 کروڑ لیٹر پیٹرول کی بچت کی ہے جس کے نتیجے میں23- 2022 میں ایتھنول کو پیٹرول میں ملانے کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ 24,300 کروڑ روپئے سے زیادہ کا کا غیر ملکی زر مبادلہ کا فائدہ ہوا ہےاور کسانوں کو تقریباً 19,300 کروڑ روپے کی جلد ادائیگی کی گئی ہے۔ اس پہل سے زرعی شعبے کو کافی فائدہ ہوا ہے۔
حکومت نے کُل 1212 منصوبوں کے لیے امداد کی منظوری دی ہے جن میں 590 شیرا پر مبنی، 474 اناج پر مبنی؛ اور ایتھنول ملے ہوئے پیٹرول کے تحت ایتھنول پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لیے سود میں رعایتی اسکیم کے تحت 148 دوہرے فائدے پر مبنی پروجیکٹ شامل ہیں۔
یہ معلومات پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No.2215
(ش ح – ج ق - ر ا)
(Release ID: 1985256)
Visitor Counter : 74