شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں ریلوے اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے
Posted On:
11 DEC 2023 5:02PM by PIB Delhi
یکم اپریل2023 کی صورتحال کے مطابق81941 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1909 کلو میٹر کی کل لمبائی کو کور کرنے والے 19 ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ منصوبے پوری طرح سے/ جزوی طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں آتے رہے ہیں، جو منصوبہ بندی/ منظوری/ عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان میں سے 482 کلومیٹر کی لمبائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مارچ 2023 تک 37,713 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
سال 23-2014 کے دوران، 1618 کلومیٹر سیکشن (377 کلومیٹر نئی لائن، 972 کلومیٹر گیج کنورژن اور 269 کلومیٹردوہری کاری )، مکمل طور پر/جزوی طور پر شمال مشرقی خطے میں آنے والے 179.78 کلومیٹر سالانہ کی اوسط شرح سے شروع کیے گئے ہیں، جو14-2009کے دوران اوسط سالانہ کمیشننگ (66.6 کلومیٹر فی سال) سے 170 فیصد زیادہ ہے۔
سال2014 کے بعد سے بجٹ کی الاٹمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
مدت
|
بجٹ اخراجات
|
2009-14
|
2122 کروڑروپئے فی سال
|
2014-23
|
6083کروڑ روپئے فی سال
|
2023-24
|
10,269 کروڑ روپئے فی سال
|
• سڑک کے منصوبے:
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے گزشتہ نو سالوں (یعنی2023- 2014) کے دوران شمال مشرقی خطے میں 41,459 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 4950 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ نیٹ ورک تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، شمال مشرقی خصوصی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) اور شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) کے تحت 3372.58 کروڑ روپے کے 77 سڑکوں کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے لیے 23-2022 سے 26-2025کی مدت کے لیے کل منظور شدہ تخمینہ 8139.50 کروڑ روپے ہے اور این ای ایس ا ٓئی ڈی اسکیم کی خصوصی اکائیوں کے مخصوص اجزاء کی تفصیلات میں این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکیں) اور این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ)شامل ہیں۔
سال 24-2023 کے لیے این ای ایس آئی ڈی ایس- روڈ اور این ای ایس آئی ڈی ایس-سڑک بنیادی ڈھانچے کے علاوہ (او ٹی آر آئی) کے اجزاء کے لیے فنڈز کی مختص رقم 2491.00 کروڑ روپے ہے۔ این ای ایس آئی ڈی اسکیم کے دو حصوں کے تحت فنڈز کے ریاستی استعمال کی تفصیلات یہ ہیں۔ ضمیمہ میں مذکورہ اسکیم کے تحت فنڈز کے ضلع وار استعمال سے متعلق ڈیٹا ایم ڈی او این ای آر کے ذریعہ مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔
سال 23-2022 سے 26-2025 کی مدت کے لیے ’شمال مشرقی کونسل کی اسکیموں‘ کے لیے منظور شدہ تخمینہ 3202.70 کروڑ روپے ہے۔ 'این ای سی کی اسکیموں' کو تین اجزاء ملے ہیں، یعنی فوکسڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ -30فیصد، سینٹرل ایجنسی کمپوننٹ -28فیصد اور اسٹیٹ نارمیٹو کمپوننٹ – 42فیصد نئی منظوریوں کے لیے ہے۔ جب کہ فوکسڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ کا مقصد محروم علاقوں، سماج کے نظر انداز کئے گئے فرقوں اور ابھرتے ہوئے ترجیحی شعبوں کی ترقی کرنا ہے۔ مرکزی ایجنسی کے اجزاء کا مقصد مشہور/علاقائی نوعیت کے منصوبوں پر ہے۔ ریاستی اصولی اجزاء کے تحت، ریاستیں اپنی ضرورت اور ترجیحات کے مطابق پروجیکٹس تجویز کرسکتی ہیں۔
شمال مشرقی خطے میں ریلوے اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے فوائد میں شمال مشرق کے لوگوں کا ملک کے مرکزی دھارے کے ساتھ انضمام، ضروری سامان اور زرعی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حرکت، لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ شامل ہے۔ یہ خطہ، علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی، سیاحت کی صنعت کی ترقی اور اس علاقے میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور اس طرح شمال مشرقی ریاستوں کی مجموعی معیشت کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No.2211
(ش ح – ج ق - ر ا)
(Release ID: 1985226)
Visitor Counter : 87