وزارات ثقافت
وزارت ثقافت مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لئے اسکالر شپ کی اسکیم(ایس وائی اے) لاگو کر رہی ہے
Posted On:
11 DEC 2023 4:21PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کے لئے اسکالر شپ کی اسکیم(ایس وائی اے) لاگو کر رہی ہے، جس کے تحت روایتی فنون سمیت مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فنکاروں کو وظائف دیئے جا رہے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنے اپنے شعبے میں ایڈوانس ٹریننگ حاصل کر سکیں۔ اس اسکیم کمپوننٹ کے تحت منتخب اسکالروں کے لئے دو سال کی مدت تک پانچ ہزار روپے مہینے کا وظیفہ دیا جاتا ہے، جسے چھ ماہی چار مساوی قسطوں میں ادا کیا جائے گا۔ منتخب اسکالرووں کی عمر اٹھارہ سے پچیس برس کے درمیان ہونی چاہئے اور انہوں نے کم از کم پانچ برس کسی گرو کی نگرانی میں یا کسی ادارے میں تربیت حاصل کی ہو۔
اسکالرز کا انتخاب وظائف کے لئے وزارت کی جانب سے قائم ایکسپرٹ کمیٹی کے سامنے ان کے انٹر ویو یا بات چیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
گزشتہ پانچ برس کے دوران اس اسکیم کمپوننٹ کے تحت جن نوجوان فنکاروں نے مختلف ثقافتی شعبوں میں اس اسکالر شپ سے فیض حاصل کیا، ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
روپیہ لاکھوں میں))
مالی سال
|
مستفیدین نوجوان فنکاروں کی مجموعی تعداد
|
وظائف میں خرچ ہوئی رقوم
|
2018-19
|
1151
|
345.30
|
2019-20
|
1086
|
325.80
|
2020-21
|
1265
|
379.50
|
2021-22
|
1293
|
390.30
|
2022-23
|
396
|
118.80
|
ادائیگی کا انحصار اسکالر؍آرٹسٹ کی طرف سے شش ماہی رپورٹس جمع کرانے پر ہے، جو ایک مسلسل عمل ہے۔
یہ اطلاع ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1985219)