شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں  55 بیسز  پر 34 ایف ٹی اوز  فعال ہیں


اکتوبر  2023 تک ، 1371  سی پی ایل جاری کئے گئے -  گزشتہ سال کے مقابلے تیزی سے اضافہ

Posted On: 11 DEC 2023 2:24PM by PIB Delhi

ملک میں پائلٹوں  کی کمی نہیں ہے۔ اس وقت ملک میں، 55 بیسز پر جہاز اڑانے کی تربیت دینے والی 34  تنظیمیں (ایف پی اوز) کام کر رہی ہیں،  جو کیڈٹس کو فلائنگ کی تربیت دے رہی ہیں۔ موجودہ سال 2023 میں (اکتوبر تک) اب تک کل 1371 سی پی ایل جاری کیے جا چکے ہیں اور یہ رجحان،  پچھلے سالوں کے مقابلے میں جاری کردہ سی پی ایل کی تعداد میں، تیزی سے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکومت نے کمرشل پائلٹس کی زیادہ تعداد کو تربیت دینے کے لیے، ملک بھر میں مزید فلائنگ اسکول قائم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں درج ذیل اقدامات  شامل ہیں:

  1. 2021 میں، ایک مسابقتی بولی کے عمل کے بعد، اے اے آئی  نے بیلگاوی (کرناٹک)، جلگاؤں (مہاراشٹرا)، کالابوراگی (کرناٹک)، کھجوراہو (مدھیہ پردیش) اور لیلاباری (آسام) کے پانچ ہوائی اڈوں پر 9  ایف ٹی او سلاٹس الاٹ کئے۔ 30 جون 2022 تک، ان میں سے 4  ایف ٹی اوز کام کر رہے ہیں: ایک ایک جلگاؤں اور لیلاباری میں، اور دو کالابوراگی میں۔ ان ایف ٹی اوز میں، کھجوراہو میں ہیلی کاپٹر کی تربیت دی جا رہی ہے۔
  2. جون 2022 میں، ایک مسابقتی بولی کے عمل کے بعد، اے اےآئی  کی طرف سے، پانچ ہوائی اڈوں پر مزید چھ ایف ٹی او  سلاٹ دیئے گئے، یعنی: بھاو نگر (گجرات)، ہبلی (کرناٹک)، کڑپا (آندھرا پردیش)، کشن گڑھ (راجستھان) اور سیلم (تمل ناڈو)۔ ان میں سے سیلم میں ایک ایف ٹی او سلاٹ کام کر رہا ہے۔
  3. ہندوستان کی سب سے بڑی فلائنگ اکیڈمی - امیٹھی (اتر پردیش) میں اندرا گاندھی راشٹریہ یورن اکیڈمی (آئی جی آر یو اے) کو گونڈیا (مہاراشٹرا) اور کالابوراگی (کرناٹک) میں پائلٹ ٹریننگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اس کے پرواز کے اوقات اور ہوائی جہاز کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-2179


(Release ID: 1985091) Visitor Counter : 93