الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جی پی اے آئی چوٹی کانفرنس 2023 میں یوتھ فار انتی اینڈ وکاس وِد اے آئی (وائی یو وی اے آئی ) کی شرکت
سر فہرست 10 وائی یو وی اے آئی پروگرام کے فائنلسٹکا اعلان
وائی یو وی اے آئی اسٹوڈنٹ فائنلسٹ جی پی اے آئی چوٹی کانفرنس میں اپنے اے آئی سے چلنے والے سماجی اثرات کے پروجیکٹوں کی نمائش کریں گے
Posted On:
10 DEC 2023 6:46PM by PIB Delhi
وائی یو وی اے آئی- یوتھ فار انتی اینڈ وکاس ود اے آئی‘ حکومت ہند کی وزارت برائے الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کے تحت نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) اور انٹیل انڈیا کی مشترکہ پہل ہے جو مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری (جی پی اے آئی) کی آئندہ چوٹی کانفرنس میں نمایاں طور پر مظاہرے کے لیے تیار ہے۔ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بنائے گئے اس پروگرام نے اپنے اختراعی نقطہ نظر اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کو فعال کرنے کے عزم پر توجہ حاصل کی ہے۔
وائی یو وی اے آئیکا مقصد اے آئی کی گہری تفہیم کو فروغ دینا ہے، تاکہ ملک بھر میں کلاس 8 سے 12 تک کے اسکول کے طلباء کو اے آئی کی مہارتوں کے ساتھ قابل بنایا جا سکے اور انہیں انسانوں پر مرکوز ڈیزائنرز اور اے آئی کے استعمال کرنے والا بننے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ جی پی اے آئی چوٹی کانفرنس ، ایک عالمی پلیٹ فارم ہے ، جو قائدین، پالیسی سازوں اور اے آئی کے شعبے میں ماہرین کو اکٹھا کرتا ہے، یہاں 12-14دسمبر 2023 کو منعقد ہوگا۔ یہ وائی یو وی اے آئی کے لیے اپنے اثرات اور اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک مثالی مرحلہ فراہم کرے گا۔ جیسا کہ دنیا اے آئی کی تبدیلی کی طاقت کا مشاہدہ کر رہی ہے، وائی یو وی اے آئیایک حوصلہ افزا روشنی کے طور پر سامنے آیا ہے، جو اگلی نسل کی رہنمائی کرتا ہے کہ وہ بے شمار سماجی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے اے آئی کو ذمہ داری سے استعمال کرے۔
وائی یو وی اے آئی پروگرام کی اہم اپ ڈیٹ اور خصوصیات:
- تین مراحل میں پیشرفت کرتے ہوئے، وائی یو وی اے آئیپروگرام کو متعدد گروپوں میں نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ یہیقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو مستقبل کے لیے تیار ہونے کا موقع ملے۔ یہ طالب علموں کو کئی سماجیموضوعات سے متعارف کرواتا ہے تاکہ ان کے مصنوعی ذہانت کے علم کو حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے کی طرف لے جا یا جا سکے۔
- پہلے گروپ میں، 8,500 سے زیادہ طلباء نے اندراج کیا، جس کے بعد، انہوں نے اے آئی کے بنیادی تصورات کو سیکھنے کے لیے آن لائن تربیتینشستوں میں شرکت کی۔ اساتذہ نے بھی پروگرام میں داخلہ لیا اور واقفیت کے سیشن سے گزرے۔ اس کے بعد طلباء نے پروگرام کے آٹھ بنیادی موضوعات میں سے ایک کے تحت اے آئی پر مبنی اختراعی تصورات پیش کیے گئے۔
- پروگرام کو تصورات کے اندراجات کا زبردست رد عمل ملا جس میںپہلے مرحلہ میں 750 سے زائد طلباء نے اپنےاے آئی پر مبنی آئیڈیا جمع کرائے۔دوسرے مرحلہ میں ، اے آئی پر مبنی سر فہرست 200 آئیڈیا کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے گئے طلباء نے تصدیق شدہ انٹیل اے آئی کوچاور ماہرین کے ساتھ طلباء کو ان کے حل میں مدد فراہم کرنے کے لیےآن لائن ڈیپ ڈائیو اے آئی ٹریننگ اور مینٹرشپ سیشنمیں شرکت کی – اس کے بعد طلباء نے اپنے اے آئی پروجیکٹوں کو تیسرے مرحلہ میں جانچنے کے لیے جمع کرایا۔
- تیسرے مرحلہ میں، سرفہرست 50 طلباء کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور انہیں چار روزہ بالمشافہ ریپڈ ماڈلنگ ورکشاپ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا - جس میں ون آن ون رہنمائی، اپرنٹس شپ اور صنعت کے ماہرین سے رہنمائی حاصل کی گئی تاکہ وہ اپنے پروجیکٹوں کو بہتر بنائیں اور ترقی کریں۔ سرفہرست 10 طلباء کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے ایک سے زیادہ جیوری پینل کے ذریعہ آن اسپاٹ پروجیکٹ پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔
وائی یو وی اے آئی کی نمائندگی جی پی اے آئی چوٹی کانفرنس میں اس کے سرفہرست 10 فائنلسٹ کے ساتھ کی جائے گی جو اپنے اے آئی پر مبنی سماجی اثرات کے منصوبوں کی نمائش کریں گے۔ وائی یو وی اے آئیکا مقصد پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، اور صنعت کے رہنماؤں کو ایک ایسا مستقبل بنانے میں تعاون کرنے کی ترغیب دینا ہے جہاں اے آئی صرف ایک ٹول نہیں ہے بلکہ مثبت تبدیلی کے لیے ایک طاقت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
2159
(Release ID: 1984817)
Visitor Counter : 96