وزارت دفاع

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کا دورہ جاپان

Posted On: 10 DEC 2023 7:40PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان جاپان کے سرکاری دورے پر 10 دسمبر کی رات کو نئی دہلی سے روانہ ہوں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ یہ دورہ بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران جنرل انل چوہان جاپان کی اعلیٰ فوجی قیادت سے گفت و شنید کریں گے اور دفاعی تنصیبات کا دورہ کریں گے۔ دورے کی اہم خصوصیات میں وزیر دفاع جناب مینورو کیہارا سے ملاقات، جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے چیف آف اسٹاف، جوائنٹ اسٹاف جنرل یوشیدا یوشی ہیدے سے ملاقات کے علاوہ ایکویزیشن ٹیکنالوجی اینڈ لاجسٹکس ایجنسی (اے ٹی ایل اے) کے کمشنر جناب فوکاساوا ماساکی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز (این آئی ڈی ایس) کے نائب صدر جاپان کے میجر جنرل اڈاچی یوشیکی سے بھی گفت و شنید شامل ہے۔

اس کے علاوہ سی ڈی ایس این آئی ڈی ایس میں فیکلٹی اور ریسرچ اسکالرز سے ملاقات شنید کریں گے اور فوجی اداروں کا بھی دورہ کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال، دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے۔

سی ڈی ایس جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) یونٹس کا دورہ کریں گے اور فوناکوشی جے ایم ایس ڈی ایف بیس پر کمانڈر ان چیف سیلف ڈیفنس فلیٹ سے بھی بات چیت کریں گے۔ جنرل انل چوہان ہیروشیما امن پارک کا بھی دورہ کریں گے اور ہیروشیما کے متاثرین کی یاد میں پھولوں نذرانہ پیش کریں  گے۔ وہ ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خصوصی خراج عقیدت پیش کریں گے تاکہ خطے میں امن و سکون کو فروغ دیا جاسکے۔

بھارت اور جاپان 2023 میں سفارتی تعلقات کے 71  سال کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دورہ خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ 70 برسوں کے دوران بھارت اور جاپان کے درمیان پائیدار دوستی کو فروغ دینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دورے سے متعدد اسٹریٹجک امور بالخصوص دفاعی تعاون میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2157



(Release ID: 1984809) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Telugu