وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے وجئے واڑہ میں ’کرشناوینی سنگیتا نیرجنم‘ کا افتتاح کیا


سہ روزہ کلاسیکی موسیقی کے فیسٹیول میں مختلف قسم کی سرگرمیوں کی میزبانی کی جائے گی، جن میں معروف موسیقاروں کی کلاسیکی موسیقی کی پرفارمنس، علاقائی کھانوں کی نمائش اور فروخت، مقامی دستکاری اور ہینڈلوم شامل ہیں

Posted On: 10 DEC 2023 5:47PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے آج حکومت آندھرا پردیش کی وزیر سیاحت محترمہ آر کے روجا، وزیر خزانہ، حکومت آندھرا پردیش محترمہ وی ودیاوتی، سکریٹری، وزارت سیاحت کی موجودگی میں تملا پلی کلکشیترام، وجئے واڑہ میں کرشنوینی سنگیتا نیرجنم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نے تیلگو ثقافت کی شاندار وراثت اور کلاسیکی روایات میں تلگو زبان کی قابل ذکر خدمات کو یاد کیا۔

آندھرا پردیش میں اپنی نوعیت کے پہلے عظیم الشان میوزک فیسٹیول کے انعقاد کے لیے کی گئی غیر معمولی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا، ’’میں نے تیاگ راج اور شیاما شاستری کریتی کو سن کر تیلگو کی خوبصورتی کو سیکھنا اور سمجھنا شروع کیا۔ تیلگو زبان کا حسن ایک ایسی چیز ہے جس کی قدر کی جانی چاہیے۔ اس خطے کے قصبوں اور اداروں نے کلاسیکی موسیقی میں بے پناہ حصہ ڈالا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان شاندار روایات کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل تک پہنچائیں۔‘‘  انھوں نے مشورہ دیا کہ یہ ایک سالانہ خصوصیت بن جانا چاہیے اور راجمندری ، وشاکھاپٹنم وغیرہ جیسے دیگر اہم شہروں میں بھی منعقد کیا جانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OR7E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026GFW.jpg

آندھرا پردیش حکومت کی وزیر سیاحت محترمہ آر کے روجا نے کرشنا وینی سنگیتا نیرجنم کے افتتاحی ایڈیشن کو وجئے واڑہ اور آندھرا پردیش میں لانے کے لیے وزارت سیاحت اور وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا اور موسیقی کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کلاسیکی موسیقی کو اپنائیں۔ انھوں نے کرناٹک موسیقی کے فروغ میں آندھرا پردیش اور تیلگو زبان کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی سکریٹری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ یہ تقریب کلاسیکی موسیقی کو فروغ دینے میں تیلگو زبان کی خدمات کو یاد کرنے کی کوشش ہے اور اس بات پر زور دیا کہ فیسٹیول کا مقصد مقامی روایات کی نمائش اور مقامی کاریگروں ، دستکاریوں اور کھانوں کو فروغ دے کر خطے کے لیے ثقافتی شناخت قائم کرنا ہے۔

سہ روزہ کلاسیکی موسیقی کے اس میلے میں ملک کے نامور موسیقاروں کی کلاسیکی موسیقی کی پرفارمنس اور علاقائی کھانوں، مقامی دستکاریوں اور ہینڈ لوم کی نمائش اور فروخت سمیت مختلف سرگرمیوں کی میزبانی کی جائے گی۔

یہ تقریب شاندار بھارتی کلاسیکی موسیقی کے ورثے کی ایک دلکش جھلک پیش کرتی ہے اور اس میں ماہر موسیقاروں کی متنوع پرفارمنس پیش کی جاتی ہے۔ پہلے دن صبح کے سیشن کے دوران سامعین کو آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے گونو گنٹلا برادرز، جناب جی ناگ راجو اور جناب سائی بابو کی طرف سے ناگ سورم کی روح پرور دھنوں سے محظوظ کیا گیا، آندھرا پردیش کی مشہور جوڑی، ڈینڈوکوری سداسیواگھناپتی اور ڈینڈوکوری کاسی وشوناتھ شرما کی طرف سے ویدا پریانم کی روح پرور دھن، اس کے بعد تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے جناب امیال پورم کے شیورامن کی دلکش تال وادیا کاچیری اور تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شری این این کرناٹک موسیقی ااور تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وجے شیوا ی کی دلکش موسیقی پیش کی گئی۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HRES.jpg

سہ پہر کے سیشن میں موسیقی کی پرفارمنس نے سامعین کو محظوظ کیا جس میں چنئی سے تعلق رکھنے والی مشہور آرٹسٹ رادھا بھاسکر کی جانب سے سری تیاگ راجا کی تیلگو تخلیقات میں ان کی شکل اور مواد پر توجہ مرکوز کی گئی، اس کے بعد کیرالہ کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے ڈاکٹر اشوتھی اور سجن سدھیر کی قیادت میں تیاگراجا سوامی کی دیویا نمسان کیرتھانوں کا ایک گروپ پیش کیا اور تروپتی کے مپاوارپو سمہچلا شاستری کی دلکش ہریکتھا پرفارمنس پیش کی۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047L0F.jpg

شام کے سیشن میں کرناٹک ووکل میوزک پرفارمنس نے معروف موسیقاروں گریمیلا بالا کرشنا پرساد ، پنتھولا راما اور رام کرشنا مورتی کی پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس دن کا اختتام وینا وینووو وائلن کے دلکش امتزاج کے ساتھ ہوا جس کی قیادت شری پیری تیاگ راجو اور فنکاروں نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IQNW.jpg

اس تقریب کی ایک اور انوکھی کشش تملاپلی کلکشیترم میں ایک قدیم موسیقی کے آلات کی نمائش ہے جس میں احتیاط سے محفوظ اور بحال کردہ موسیقی کے آلات کا ایک مجموعہ دکھایا گیا ہے، جو ایک میوزک اسکالر کی ایک انوکھی پہل سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس کی توجہ قدیم موسیقی کے قدیم آلات کی تعمیر نو اور بحالی پر مرکوز ہے۔

اس موقع پر اے پی پلاننگ کمیشن کے وائس چیئرمین اور وجئے واڑہ سینٹرل کے ایم ایل اے جناب ملادی وشنو، وجئے واڑہ کی میئر محترمہ ریانا بھاگیہ لکشمی، سنگیت ناٹک اکادمی کی چیئرمین محترمہ سندھیا پوریچا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر) 

U. No. 2154


(Release ID: 1984805) Visitor Counter : 82