صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 11سے12 دسمبر کے دوران اترپردیش کا دورہ کریں گی
Posted On:
10 DEC 2023 6:34PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 11 سے 12 دسمبر 2023 کے دوران اترپردیش کا دورفرمائیں گی۔
صدر جمہوریہ 11 دسمبر کو وارانسی میں مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے 45 ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ اسی شام وہ لکھنؤ میں ڈیوائن ہارٹ فاؤنڈیشن (انڈیا) کے 27 سال کی تکمیل کے موقع پر تقریب میں شرکت کریں گی۔
صدر جمہوریہ 12 دسمبر کو لکھنؤ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی لکھنو کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت فرمائیں گی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2156
(Release ID: 1984801)