شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے، راجمندری ہوائی اڈے پر ،نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
راجمندری ہوائی اڈے کی توسیع 350 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کی گئی ہے
ٹرمینل کی عمارت 17029 مربع میٹر پر تیار کی جائے گی ،جو موجودہ ٹرمینل کی عمارت سے 400 گنا زیادہ ہے
توسیع کے بعد یہ عمارت ، 2100 مسافروں کی خدمت کے قابل ہو جائے گی جو موجودہ گنجائش سے 10 گنا زیادہ ہے
Posted On:
10 DEC 2023 4:39PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج راجمندری ہوائی اڈے پر ،نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
نئے ٹرمینل کا مقصد 5-اسٹار ۔جی آر آئی ایچ اے درجہ بندی ہے، جس میں مقامی فن، ثقافت، اور پائیدار ڈیزائن کو ہم آہنگ گیا ہےاور اسے ماحولیات کے حوالے سے باشعور انداز میں مزین کیا گیا ہے۔ اس کی مندرجہ ذیل نمایاں خصوصیات ہیں:
- ٹرمینل ،تھرمل موصلیت اور توانائی کی کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔
- ایل ای ڈی لائٹنگ ،ایک متحرک اور ماحول دوست حل پیش کرتی ہے۔
- بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا نظام ،زمینی پانی کے جمع ہونے اور پانی کے بیرونی ذرائع پر انحصار کو کم کرتا ہے۔
- سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، زمین کی تزئین کے لئے ری سائیکل شدہ پانی کو قابل استعمال بناتا ہے۔
- اسے توانائی کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ،کیونکہ قدرتی روشنی کے بہاؤ کے لیے کافی انتظامات کیے گئے ہیں۔
تقریب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، مرکزی حکومت ترقی کے لیے نہیں بلکہ یادگار تبدیلیوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کی علامت کے طور پر، یہ ٹرمینل عمارت 17029 مربع میٹر پر تیار کی جائے گی، جو موجودہ ٹرمینل کی عمارت سے 400 گنا زیادہ ہے۔ توسیع کے بعد، اس عمارت کا کل رقبہ 21094 مربع میٹر ہو جائے گا، جو 2100 مسافروں کی خدمت کر سکے گا ،جو کہ موجودہ گنجائش سے 10 گنا زیادہ ہے۔ جناب سندھیا نے یقین دلایا کہ اس نئی ٹرمینل عمارت کی ترقی کے بعد، اگر مطالبہ ہوتا ہے، تو مرکزی حکومت ایک نیا کارگو ٹرمینل بھی قائم کرے گی۔
آندھرا پردیش میں شہری ہوا بازی کی ترقی پر بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ 2014 سے پہلے ،آندھرا پردیش میں صرف 4 ہوائی اڈے تھے، اب اس ریاست میں 6 ہوائی اڈے ہیں۔ ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت سال 2014 میں 388 سے بڑھ کر 1162 ہوگئی ہے۔
جناب سندھیا نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں بنائے جانے والے دو نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے، یعنی بھوگاپورم اور نیلور اور پرکاسم واٹر بیراج جلد ہی عوام کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2030 تک 200سے زیادہ ہوائی اڈے ہوں گے، جن میں خاص طور پر ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے ہوائی اڈے شامل ہوں گے۔ مزید برآں، ہم 40 کروڑ سے زیادہ مسافروں کو سفر کرنے کی سہولیت فراہم کریں گے، اس طرح ایوی ایشن کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کےاپنا منشور کی تکمیل کریں گے۔
راجمندری فی الحال تین شہروں یعنی حیدرآباد، چنئی اور بنگلور سے منسلک ہے اور ہر ہفتے 126 پروازوں کی آمدورفت کو سنبھالتا ہے۔ نئی ٹرمینل عمارت، ہوائی اڈے کی ضروریات کو پورا کرے گی کیونکہ موجودہ بنیادہ ڈھانچہ، مسافروں کی آمدورفت میں تیزی سے اضافے کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ ٹرمینل کی عمارت کی توسیع 17029 مربع میٹر کے اضافی رقبے پر 350 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ توسیع کے بعد ٹرمینل بلڈنگ کا کل رقبہ 21094 مربع میٹر ہو جائے گا۔ یہ توسیع زیادہ مصروفیت کے اوقات میں، 2100 مسافروں اور سالانہ 30 لاکھ مسافروں کی خدمت میں مدد کرے گی۔
ہوائی اڈے پر مسافروں کے لیے درج ذیل سہولیات ہوں گی۔
- 28 چیک ان کاؤنٹرز
- آمد میں چار کنویئر بیلٹ (موجودہ ٹرمینل کو آمد میں تبدیل کرنا)
- آٹھ ایکس-بی آئی ایس مشینیں۔
- تین ایرو برجز
- ایف اینڈ بی اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کی مناسب تعداد
- دیویانگ جنوں کے لیے سہولیات بھی، سوگمیا بھارت ابھیان کے اصولوں کے مطابق شامل کی گئی ہیں۔
- 600 (تقریباً) کاروں کے لیے پارکنگ ایریا
ہوائی اڈے کی نئی اپ گریڈ شدہ ٹرمینل عمارت ،بڑے پیمانے پر ریاست اور راجمندری کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ اس میں بھرپور ورثہ اور ثقافتی پیشکشیں ہیں اور نئی ٹرمینل عمارت اسے سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام بنائے گی۔
اس تقریب میں آندھرا پردیش سرکا کے صنعت، بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری اور تجارت نیزآئی ٹی، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گوڈیواڈا امرناتھ، ایم پی (لوک سبھا) جناب مرگانی بھرت رام، ایم ایل اے (اے پی) جناب جکم پوڈی راجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب ووملمنگ ولنم اور اے اے آئی کے چیئرمین سنجیو کمار بھی موجود تھے۔
*****
U.No.2151
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1984772)
Visitor Counter : 101