وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے’ اعزازی دوڑ‘ - ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں کی ہاف میراتھنکا انعقاد کیا

Posted On: 10 DEC 2023 2:53PM by PIB Delhi

کارگل جنگ میں تاریخی فوجی فتح کییاد میں، ہندوستانی فوج نے 10 دسمبر 2023 کو دہلی میں 'اعزازی دوڑ- ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں  کا ہاف میراتھن' کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا انعقاد 'اعزازی دوڑ'  کے تھیم کے تحت کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ہندوستانی فوج، سابق فوجیوں اور عوام بالخصوص نوجوانوں کے درمیان رشتے کو مضبوط بنانا تھا۔ بہادر دلوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، متنوع آبادی سے آنے والے 'اعزازی دوڑ' کے شرکاء نے ہمارے ملک کی صلاحیت،قابلیت اور توانائی کو اجاگر کیا۔

نئی دہلی کےجواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کئی فوجی،سابق فوجی اور سول معززین کی موجودگی میں تقریب کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ  'اعزازی دوڑ' چار زمروں کے تحت منعقد کی گئی۔ 21.1 کلومیٹر کے پہلے زمرے کو کارگل رن کا نام دیا گیا تھا۔ دیگر تین زمرے تھے 10 کلومیٹر دوڑ، جس کا نام ٹائیگر ہل رن تھا، 05 کلومیٹر دوڑ، جسے ٹولولنگ رن ؛ اور 3 کلومیٹر کی دوڑ جس کا نام بٹالک رن ہے۔

تقریب میں 14,000 سے زائد حاضر سروس اہلکاروں، سابق فوجیوں، این سی سی کیڈٹ، فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ اور مختلف عمر کے پرجوش شہریوں نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار، وائس چیف آف آرمیاسٹاف کے ساتھ ایڈجوٹنٹ جنرل اور دیگر اعلیٰ فوجی قیادت نے میجر ڈی پی سنگھ، ایک تجربہ کار بلیڈ رنر اور صوبیدار اویناش سیبل، میراتھن رنر اور عالمی شہرت کے ایتھلیٹ جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ دوڑ لگائی۔ اس میں آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر مسز ارچنا پانڈے اور دیگر فوجی اہلکاروں کی شریک حیات نے بھی حصہ لیا ۔

دہلی کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنرجناب ونے کمار سکسینہ نے مختلف زمروں کے فاتحین کو تمغے، اسناد اور پرکشش انعامات سے نوازا۔

ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں کے محکمے کی طرف سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں کارگل جنگ میں ہندوستانی فوج کی فتح کے بارے میں بصیرت انگیز معلومات فراہم کی گئی۔ شرکاء کی جانب سے مختلف اسٹالکا دورہ کیا گیا جس میں اعلیٰ جذبے کا اظہار کیا گیا اور فتح کی تقریباتمیں اپنی موجودگی کی توثیق کی۔

’اعزازی دوڑ‘ نے مسلح افواج پر شہریوں کے یقین کو تقویت دی ہے۔ ہندوستانی فوج میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے دہلی کے عوام، سول انتظامیہ، سٹی اور ٹریفک پولیس، تمام شرکاء، رضاکاروں، تمام معاونین اور معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231210-WA001538GM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231210-WA0017IQXB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231210-WA0018RF42.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231210-WA0019R9KN.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

2147



(Release ID: 1984705) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Marathi , Hindi