وزارت دفاع

آئی این ایس سومیدھا کا کینیاکے پورٹ لامو میںپہلی بار داخلہ

Posted On: 10 DEC 2023 12:47PM by PIB Delhi

افریقہ میں طویل فاصلے تک جاری رہنے والی تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی بحریہ کا جہاز سومیدھا 09 دسمبر 2023 کو پورٹ لامو، کینیا پہنچا۔ کینیا میں حال ہی میں تیار کردہ بندرگاہ پر کسی بھی ہندوستانی بحریہ کا  یہ پہلا دورہ ہے۔

اس دورے کے  دوران، دونوں بحری افواج کے اہلکار وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ بات چیت، ڈیک وزٹ اور کھیلوں کے تبادلے میں مشغول ہوں گے، جس کا مقصد تعاون کو بڑھانا اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ دورے کے حصے کے طور پر ایک مشترکہ یوگا سیشن، ڈیک ریسپشن، میڈیکل کیمپ اور میری ٹائم پارٹنرشپ   فوجی مشق کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آئی این ایس سومیدھا ہندوستانی بحریہ کی مقامی طور پر تیار کردہ سریو کلاس میں سے  یہ تیسرا جہاز ہے۔ 07 مارچ 2014 کو شروع کیا گیا، اس بحری  جہاز کو متعدد کرداروں کے لیے آزادانہ طور پر اور بیڑے کی کارروائیوں کی حمایت میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ جہاز ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے اور اس میں کثیرجہتی رول والے ہیلی کاپٹر لے جا نے کی صلاحیت ہے۔ یہ وشاکھاپٹنم میں مقیم ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بحری بیڑے کا حصہ رہا ہے اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی بحریہ کمان کی آپریشنل کمانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے جہاز 'دوستی کے پل' بنانے اور دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کے ہندوستانی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر بیرون ملک باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ یہ دورہ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے وزیر اعظم کے وژن (ساگر) کےعین مطابق ہے اور ہند-افریقی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

2146



(Release ID: 1984694) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Marathi , Hindi