صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت منڈاویہ نے پٹیالہ میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی پیش رفت کا ذکر کیا

Posted On: 09 DEC 2023 7:14PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے آج پنجاب کے پٹیالہ واقع ڈکالا گاؤں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے تحت مستفیدین سے ملاقات کی۔ یہ پروگرام پرانی اناج منڈی میں منعقد کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کی عوام کی دہلیز پر پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر مہم کا یہ ایک اہم موقع تھا۔

دورے کے دوران جناب منڈاویہ نے مختلف مستفیدین سے بات چیت کی اور ان کی زندگیوں پر حکومتی اقدامات کے تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی وابستگی اور ان اسکیموں کے فوائد کو نچلی سطح تک پہنچانے میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی اہمیت کا ذکر کیا۔

اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے اس یاترا کا بھی جائزہ لیا، جو 8 دسمبر 2023 کی شام 4 بجے تک مؤثر طریقے سے پنجاب کی 1226 گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس میں لوگوں کی بھرپور شرکت رہی۔ مجموعی طور پر 1,25,166 لوگوں نے حصہ لیا، جو کہ عوام تک پہنچنے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو با اختیار بنانے میں اس یاترا کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-09at7.09.44PME0Z4.jpeg

 

اس یاترا کے دوران صحت کو مرکز میں رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ہیلتھ کیمپوں میں 60,756 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ اس میں 27,697 افراد کا ٹی بی اور 4,316 افراد کا سکیل سیل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک مثالی کوشش ہے۔ سماجی کاموں سے وابستگی مختلف اقدامات کے ذریعے عیاں تھی۔ ان میں، ’میرا بھارت‘ کے رضاکاروں نے زبردست لگن کا مظاہرہ کیا اور تحفظ بیما اور جیون جیوتی کے لیے ایک قابل ذکر تعاون کیا، جو شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔

دیگر اہم مظاہروں کے ساتھ ڈرون کا مظاہرہ اور سوائل ہیلتھ کارڈ کا مظاہرہ اور قدرتی کھیتی کی مشق کرنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت یاترا کا مرکز بنی۔ یہ اقدامات تکنیکی ترقی اور پائیدار کھیتی کے طریقوں کے تئیں یاترا کی لگن کو اجاگر کرتے ہیں۔

جناب منڈاویہ نے پنجاب میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے مثبت اثرات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی، پٹیالہ ایم پی پرنیت کور اور بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ سمیت مختلف لیڈروں اور دیگر اہم شخصیات کی مشترکہ کوششوں کا ذکر کیا۔

پٹیالہ کی ایم پی پرنیت کور نے مرکزی حکومت کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے آیوشمان بھارت اسکیم کے کردار پر روشنی ڈالی جو سب کو قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں معاون ہے۔ وزیر نے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے ذریعے فلاحی اسکیموں کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے پر اظہار تشکر کیا اور دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے شہریوں پر اس کے مثبت اثرات پر زور دیا۔

یہ ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ پورے ملک میں مثبت تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے، کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پلس ماڈل کو حاصل کرنے اور ”میری کہانی میری زبانی“ پہل کے ذریعے کامیابی کی کہانیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک محرک بنی ہوئی ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3037


(Release ID: 1984655)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi