بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے برینڈن ہال گروپ کے ایکسیلنس ان ٹیکنالوجی ایوارڈ میں دو سلور ایوارڈ جیتے

Posted On: 09 DEC 2023 5:20PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور کمپنی، این ٹی پی سی (سابقہ ​​نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ) کو 7 دسمبر 2023 کو آن لائن ٹیلی کاسٹ میں برینڈن ہال گروپ (گروپ) ایکسیلنس ان ٹیکنالوجی ایوارڈز 2023 کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ این ٹی پی سی ہندوستان میں واحد پی ایس یو ہے جسے ٹیکنالوجی ایوارڈ کے زمرے میں دوہری تعریف حاصل ہوئی ہے۔

کمپنی نے دو مختلف زمروں میں مشہور سلور ایوارڈ حاصل کیے – ”کارپوریٹ ویلبینگ ٹیکنالوجی میں بہترین ایڈوانس“ اور ”بیسٹ ایڈوانس ان آگمنٹڈ اینڈ ورچوئل ریئلٹی“ یہ شناخت جدت اور تکنیکی مہارت کے تئیں این ٹی پی سی کے عزم کو واضح کرتا ہے اور اسے کارپوریٹ فلاح و بہبود اور وسیع تر ٹیکنالوجیز میں پیشرفت میں سب سے آگے رکھتا ہے۔

”کارپوریٹ فلاح و بہبود کی ٹیکنالوجی میں بہترین ترقی“ کے زمرے میں سلور ایوارڈ این ٹی پی سی کی طرف سے انفرادی طور پر صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو ڈیزائن کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں اس کی کوششوں کے لیے دیا گیا، جو این ٹی پی سی کے کام کی جگہوں پر سب کے لیے قابل رسائی ہے اور اس طریقے سے مؤثر علاج فراہم کرتا ہے جو اس طرح کے تمام مقامات پر تمام ملازمین کو کمپنی کے اہداف کے حصول میں مکمل تعاون کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کی ایک مثال ستمبر 2023 میں نو این ٹی پی سی اسٹیشنوں پر انقلابی ٹیلی کنسلٹیشن، ٹیلی-آئی سی یو اور ٹیلی ایمرجنسی خدمات کے آغاز کے ساتھ ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور خدمات کو مزید بڑھانے کی طرف اٹھایا گیا قدم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V21T.jpg

 

اختراعی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں راہنمائی کرنے پر این ٹی پی سی نے ”بیسٹ ایڈوانس ان آگمنٹڈ اینڈ ورچوئل ریئلٹی“ کے زمرے میں سلور ایوارڈ جیتا ہے۔ کووڈ عالمی وبا کے جھٹکے کے بعد، تنظیم کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات اور بہت سے کاروباری عمل کو ورچوئلائز کرنے کے بعد، این ٹی پی سی نے محسوس کیا کہ آگمنٹڈ ریئلٹی (اے آر)/ورچوئل ریئلتی (وی آر) اس کی افرادی قوت کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، 'iGuru' کے تحت این ٹی پی سی میں کئی AR/VR اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایک پائلٹ پروجیکٹ نافذ کیا گیا اور اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ اس کے بعد مختلف پاور پلانٹس میں پھیلے تمام تربیتی مراکز میں وسیع پیمانے پر آلات اور ماڈیول کے ساتھ کئی ’iGuru‘ لیبارٹریز بنائی گئیں۔ فیکلٹی ممبران کی تربیت کے لیے 'ٹرین دی ٹرینر' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ایک منظم انداز کے ساتھ اس تکنیکی حل نے مختلف عملوں میں نمایاں بہتری فراہم کی ہے جس سے افرادی قوت کی مہارت میں اضافہ ہوا ہے اور تنظیم کی کاروباری ضروریات کو کافی حد تک پورا کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HOJO.jpg

 

امریکہ میں مقیم برینڈن ہال گروپ ایک پیشہ ورانہ ترقی کی کمپنی ہے جو آموزکاروں اور ہنر مندوں اور تنظیموں کو ڈیٹا، تحقیق، بصیرت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرتی ہے۔ ان کا ہیومن کیپٹل مینجمنٹ (ایچ سی ایم) ایکسی لینس ایوارڈ پروگرام وہ پہلا پروگرام تھا جس نے تنظیموں کو سیکھنے اور ہنر کے لیے پہچانا اور یہ گولڈ اسٹینڈرڈ ہے، جسے ”اکیڈمی آف ہیومن کیپٹل مینجمنٹ ایوارڈ“ کہا جاتا ہے۔ ایوارڈ بہترین تنظیموں کو تسلیم کرتے ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ پروگراموں، حکمت عملیوں، طریقوں، عملوں، سسٹم اور ٹولز کو تیار اور تعینات کیا ہے اور قابل پیمائش نتائج حاصل کیے ہیں۔ ان ایوارڈوں کے لیے دنیا بھر کے چھوٹے، درمیانے، بڑے اور عالمی اداروں سے لے کر دنیا بھر سے سرکاری، غیر منافع بخش اداروں اور تنظیموں سے درخواستیں آتی ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3034


(Release ID: 1984617) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Marathi