وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اٹلی نے انڈین نیول اکیڈمی میں منعقدہ ایڈمرلز کپ 2023 جیت لیا

Posted On: 09 DEC 2023 2:28PM by PIB Delhi

’ایڈمرلز کپ‘ سیلنگ ریگاٹا کا 12 واں ایڈیشن 08 دسمبر 2023 کو انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایزیمالا کے ایٹیکولم بیچ پر ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ٹیم اٹلی کی نمائندگی مڈشپ مین ایولون انتونیو اور مڈشپ مین کریٹی کارلو لیونارڈو نے کرتے ہوئے ایڈمرلز کپ 2023 جیتا۔ ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈشپ مین پی پی کے ریڈی اور کیڈٹ جی وائی ریڈی دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹیم یونائیٹڈ کنگڈم اور جرمنی کی نمائندگی آفیسر کیڈٹ لوسی بیل اور مڈشپ مین اے آرون مڈل ٹن نے کی۔ برطانیہ کے کیڈٹ بیک مین کارل اور جرمنی کے کیڈٹ ہنز اینٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے زمرے میں انفرادی پوزیشن میں روس سے سیمن گورکونوف پیٹر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ اٹلی کے مڈشپ مین ایولون انتونیو اور ہندوستان کے مڈشپ مین پی پی کے ریڈی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کے زمرے میں انفرادی پوزیشن میں برطانیہ کی آفیسر کیڈٹ لوسی بیل پہلے، انڈونیشیا کی کیڈٹ سانگلہ ایلما سلساڈیلا اور بھارت سے کیڈٹ جھانوی سنگھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی این اے کے کمانڈنٹ وائس ایڈمرل پونیت کے بہل نے فاتحین کو ایڈمرل کپ، رنرز اپ ٹرافی اور انفرادی انعامات پیش کیے۔ ایڈمرلز کپ میں لیزر ریڈیلز کی کشتیوں میں 05 سے 08 دسمبر تک طے شدہ ریس کے دنوں میں مسابقتی کشتی رانی کی ریس ہوئی۔ 08 خواتین شرکاء سمیت 43 شرکاء نے لیزر ریڈیلز میں تیز ہوا اور خراب موسمی حالات میں اپنی کشتی رانی کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ تقریب 2010 میں اپنے آغاز کے بعد سے بہت مقبول ہو چکا ہے۔ ایڈمرل کپ سیلنگ ریگاٹا 2023 کے اس ایڈیشن میں 20 ممالک اور انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا کی ہندوستانی ٹیموں نے شرکت کی۔

گزشتہ پانچ دنوں کے دوران، دورہ کرنے والی غیر ملکی ٹیمیں اور ان کے ساتھ آنے والے عہدیداروں نے مسابقتی ریس کے علاوہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ اس تقریب کا اختتام 08 دسمبر 2023  کو شام کے وقت ایٹیکولم بیچ، انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایزیمالا میں منعقدہ اختتامی تقریب کے ساتھ ایک گرانٹ فنالے میں ہوا۔

 

 

******

ش  ح۔ ا گ ۔ م ر

U-NO. 3014


(Release ID: 1984527) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Marathi