عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی نے 8 دسمبر 2023 کو ای گورننس 2024 کے قومی ایوارڈکے لیے اسکیم اور ویب پورٹل کا آغاز کیا


ای گورننس 2024 کے قومی ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کو www.nceg.gov.in پر آن لائن رجسٹر اور جمع کرایا جا سکتا ہے

Posted On: 09 DEC 2023 12:00PM by PIB Delhi

ای گورننس  2024  (این اے ای جی) کے قومی ایوارڈ کے لیے ویب پورٹل (http://www.nceg.gov.in )  8دسمبر 2023 کو شروع کیا گیا ہے۔

باقاعدہ آغاز کا اہتمام انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے کیا تھا۔

مرکزی وزارتوں / محکموں کے ساتھ ساتھ پرنسپل سکریٹریوں (اے آر) اور (آئی ٹی) اور ہندوستان کی تمام 28 ریاستوں اور 8  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ضلع مجسٹریٹ /ڈی سی کے ساتھ ساتھ ای گورننس (این اے ای جی) 2024 کے قومی ایوارڈ این اے ای جی 2023 کے ایوارڈ جیتنے والوں کو ہائبرڈ موڈ میں لانچ تقریب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

ای گورننس 2024 کے قومی ایوارڈ کے لیے ویب پورٹل کو 8 دسمبر 2023 کو لائیو کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 2 دسمبر 2023 کو اخبارات میں اشتہار بھی شائع ہوا ہے اور نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2023 ہے۔ پورٹل، یعنی www.nceg.gov.in  برائے رجسٹریشن اور این اے ای جی  2024 کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے بھی 8 دسمبر 2023 سے 29 دسمبر 2023 تک کام کرے گا۔

ای گورننس اسکیم کے لیے قومی ایوارڈ کو ملک میں سب سے زیادہ مسابقتی اور باوقار ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ اسکیموں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے اور اس اسکیم کا مقصد ای گورننس کے اقدامات کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔ اس کا  مقصد ای-گورننس کے کامیاب حل میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔

این اے ای جی ایوارڈ 2024 میں شامل (i) ٹرافی، (ii) سرٹیفکیٹ اور (iii) گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ روپے اور سلور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے کی  رقم  پروجیکٹ/ پروگرام کے نفاذ یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کے فرق کوختم کرنے کے لیے ضلع/تنظیم کے لیے استعمال کیے جانے کے لیے دیے جائیں گے۔

اس سال این اے ای جی ، 2024 کے تحت 16 ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں، ان میں سے 10 گولڈ اور باقی 6 سلور ایوارڈز ہوں گے۔

این اے ای جی، 2024 کے لیے نامزدگی جمع کروانے کے لیے، پروجیکٹ کی لانچ کی تاریخ یکم اکتوبر 2021 – 30 ستمبر 20232کے درمیان ہونی چاہیے اوریہ  پروجیکٹ یکم دسمبر 2023 تک مکمل طور پر شروع اور آپریشنل ہونا چاہیے۔

سال 2024 کے لیے، پانچ زمرے ہیں جن کے تحت ای گورننس 2024 کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ زمرے (i) گورنمنٹ پروسیس ری انجینئرنگ، (ii) سٹیزن سینٹرک سروسز فراہم کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی ایپلی کیشن، (iii) ای گورننس میں ضلعی سطح کی پہل، (iv) تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی جانب سے سٹیزن سینٹرک سروسز پر تحقیق اور (v) سرفہرست تکنیکی حل / اقدامات کی نقل ہیں ۔

این اے ای جی 2024  میں تین زمرے ہیں جن کے تحت ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام خطے درخواست دے سکتے ہیں۔ 2 زمرے جن کے تحت مرکزی وزارتیں/ محکمے اور اضلاع درخواست دے سکتے ہیں اور ایک زمرہ جس کے تحت تعلیمی/ تحقیقی ادارے اور اسٹارٹ اپ درخواست دے سکتے ہیں۔

تین مراحل کی تشخیص کا عمل ہے جو اسکریننگ کمیٹی کے ذریعہ پہلے دو مراحل اور جیوری کے ذریعہ آخری مرحلہ پر مشتمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

3008


(Release ID: 1984430) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi